ETV Bharat / state

Protest Against ICDS in Poonch: بچوں کے لیے مخصوص راشن کی تقسیم میں خرد برد کا الزام

author img

By

Published : Jan 29, 2022, 6:53 PM IST

مرکزی معاونت والی اسکیم کے تحت غریب اور مستحق بچوں کو راشن کی تقسیم کے عمل میں خرد برد کا الزام عائد کرتے ہوئے اعظم آباد، منڈی کے باشندوں نے آئی سی ڈی ایس کے خلاف احتجاج Protest Against ICDS in Poonch کیا۔

Protest Against ICDS in Poonch: بچوں کے لیے مخصوص راشن کی تقسیم میں خرد برد کا الزام
Protest Against ICDS in Poonch: بچوں کے لیے مخصوص راشن کی تقسیم میں خرد برد کا الزام

سرحدی ضلع پونچھ میں اعظم آباد، منڈی کے باشندوں نے محکمہ آئی سی ڈی ایس کے خلاف احتجاج Protest Against ICDS in Poonchکرتے ہوئے بچوں کے لیے مخصوص راشن کی تقسیم میں خرد برد کا الزام ICDS Accused of Plunder in Ration Distributionعائد کیا۔

ضلع پونچھ کے اعظم آباد، منڈی میں محکمہ آئی سی ڈی ایس کے خلاف احتجاج

احتجاج کر رہے لوگوں نے اثر و رسوخ رکھنے والے مقامی باشندوں، اعلیٰ افسران سمیت آنگن واڑی ورکروں پر راشن کی تقسیم میں خرد برد کا الزام ICDS Accused of Plunder in Ration Distributionعائد کیا۔

اعظم آباد، منڈی کے باشندوں نے احتجاج Protest in Poonchکرتے ہوئے کہا: ’’مرکزی معاونت والی اسکیم کے تحت کم عمر بچوں کے لیے راشن کی تقسیم کے لیے ایک لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے، تاہم اثر و رسوخ رکھنے والے افراد اور آئی سی ڈی ایس کے عہدیدار راشن کو مل بانٹ کر تقسیم کرتے ہیں جبکہ غریب بچوں کو محروم رکھا جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’مستحق و ضرورتمند بچوں کے بجائے راشن چند افراد کے گھروں میں پہنچایا جاتا ہے۔‘‘

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے راشن کی تقسیم کے عمل میں تحقیقات کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ وہیں اس حوالے سے متعلقہ افسران نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ ’’راشن کی تقسیم منتخب پنچایتی نمائندوں کی نگرانی میں تقسیم کیا جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ وہاں کے لوگوں کو آپسی اختلاف ہے اور محکمہ کو خواہ مخواہ اس میں گھسیٹا جا رہا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.