ETV Bharat / state

Maharashtra Political Crisis: جس کو ہمارا سامنا کرنا وہ ممبئی آسکتے ہیں: سنجے راوت

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 4:20 PM IST

مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کے دوران شیوسینا کے سینئر رہنما سنجے راوت نے کہا کہ ہم ہار ماننے والے نہیں ہیں۔ اب ہمارا وقت ہے اور مہاوکاس اگھاڑی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ now is our time the government will complete its term raut

Maharashtra Political Crisis:
جس کو ہمارا سامنا کرنا وہ ممبئی آسکتے ہیں: سنجے راوت: سنجے راوت

ممبئی: سنجے راوت نے کہا کہ ہم نے باغیوں کو واپس آنے کا موقع بھی دیا لیکن اب وقت نکل گیا ہے۔ ہماری انل دیسائی، این سی پی سربراہ شرد پوار سے بھی بات ہوگئی ہے۔ ہمارا چیلینج ہے کہ آپ سامنے آئیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت مضبوط ہے اور حکومت اپنا ڈھائی سال مکمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم این سی پی، کانگریس کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ہم ایک ساتھ ہیں۔

سنجے راوت نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہار ماننے والے ہیں، یم جیتیں گے۔ فلور آف دہ ہاؤس میں بھی جیتیں گے۔ اگر لڑائی سڑک پر ہوگی تو ہم وہاں بھی جیتیں گے۔ جس کو ہمارا سامنا کرنا ہے وہ ممبئی آسکتا ہے۔ باغی اراکین اسمبلی نے بہت غلط قدم اٹھایا ہے۔ ہم نے انہیں واپس آنے کا موقع بھی دیا لیکن اب ان کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ اب ہمارا وقت ہے، مہا وکاس اگھاڑی اپنی مدت پوری کرے گی۔

جس کو ہمارا سامنا کرنا وہ ممبئی آسکتے ہیں: سنجے راوت

واضح رہے کہ اس سے قبل شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت نے کہا تھا کہ باغی اراکین اسمبلی کو ممبئی آکر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کرنی چاہیے نہ کہ وہ گوہاٹی سے بات کی جائے۔ باغی اراکین ممبئی آئیں اور سامنے آ کر بات کریں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر باغی اراکین چاہیں تو ہم مہا وکاس اگھاڑی بھی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں، شرط یہ ہے کہ انہیں ممبئی آکر بات کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Political Crisis: ایکناتھ شندے نے 50 سے زیادہ ایم ایل اے کی حمایت کا دعویٰ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.