ETV Bharat / state

Aurangabad Rename Case اورنگ آباد تبدیلی نام مخالف کمیٹی کی میٹنگ

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 12:03 PM IST

اورنگ آباد تبدیلی نام مخالف کمیٹی کے نائب صدر حمد چاوش نے کہاکہ ہم اپنے شہر(اورنگ آباد) کا نام بدلنے کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے۔ قانون پر مکمل اعتماد ہے۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ سے بڑی امید ہے۔

اورنگ آباد تبدیلی نام مخالف کمیٹی کی میٹنگ
اورنگ آباد تبدیلی نام مخالف کمیٹی کی میٹنگ

اورنگ آباد تبدیلی نام مخالف کمیٹی کی میٹنگ

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اور نگ آباد ضلع کی اورنگ آباد تبدیلی نام مخالفت کمیٹی کی جانب سے ایک آج پریس کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں کمیٹی کے صدر مشتاق احمد نے کہاکہ اس معاملے میں کاروائی سے آج تک جو کچھ بھی کار گزاری کی گئی اور اس ضمن میں جو مشکلات در پیش ہوئی۔ اس کی تفصیلی معلومات بتائی۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہر سے دیگر افراد نے جو مقدمات دائر کئے تھے اس کے تعلق سے چیف جسٹس جامد ار اور جسٹس مارنے نے واضح کیا کہ اتنی عرضی کی ضرورت کیا ہے۔ اس کی وجہ سے مقدمات طوالات میں پڑ جائیں گے۔ اس لئے اب صرف مشتاق احمد کی داخل کردہ عرضی پر شنوائی ہوگی۔ اگر دیگر عرض گزار کو اگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کے کچھ نکات سننے کے باقی رہ گئے ایسے موقع پر ان کو چاہیے کہ اصل عرضی گزار کے مشورے سے عدالت کے سامنے وہ اپنے نکات پیش کریں۔ اگر عدالت کو ضروری لگے تو وہ بھی سنے جائیں گے اسلئے اب صرف ایک ہی اصل عرضی رہ گئی اور باقی ضمیمہ عرضیات ہوںگے۔ اگلی تاریخ اٹھاویس جون کو ہوگی، لیکن فائنل بحث اس کے بعد ملنے والی تاریخ کو ہونے کے امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Slogans in Support of Aurangzeb اویسی کی ریلی میں اورنگزیب کی حمایت میں نعرے بازی، سیاست تیز

اس موقع پر مشتاق احمد نے تمام عوام سے گزارش کی کہ یہ کام تمام شہریان کا ہے اسلئے تمام کی ذمہ داری ہے کہ اس کمیٹی کو اس کی کارگزاری میں مدد کریں نہ کی روکاوٹ پیدا کریں۔اس پروگرام میں اورنگ آباد نام تبدیلی مخالفت کمیٹی کے تمام عہدیداران اور شہر کے ذمہ داران موجودتھے اللہ کی ذات سے ہم تمام کو یہ امید ہے کہ اللہ ہمارے حق میں فیصلہ کرئے گا اور ہمیں کامیابی سے نوازے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.