ETV Bharat / state

کپواڑہ: مبینہ جعلی ڈاکٹر گرفتار

author img

By

Published : Sep 6, 2020, 3:31 PM IST

ادھر پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ گرفتار شخص جعلی ڈاکٹر یا کسی سرکاری محکمہ کا ملازم ہے۔

کپواڑہ میں پولیس نے مبینہ جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کیا
کپواڑہ میں پولیس نے مبینہ جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کیا

جموں وکشمیر پولیس نے اتوار کے روز شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مرکزی قصبے میں ایک مبینہ جعلی ڈاکٹر کو حراست میں لیا۔

ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پولیس نے آج سہ پہر مبینہ جعلی ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی۔

کپواڑہ میں پولیس نے مبینہ جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کیا
کپواڑہ میں پولیس نے مبینہ جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کیا

انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاری کپوارہ شہر کے ایک نجی کلینک میں مشق کرنے والے فرد کے خلاف شکایات کے بعد کی گئی ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک سرکاری ملازم ہے۔

ادھر پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ گرفتار شخص جعلی ڈاکٹر یا کسی سرکاری محکمہ کا ملازم ہے۔

کپواڑہ میں پولیس نے مبینہ جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کیا
کپواڑہ میں پولیس نے مبینہ جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کیا

انہوں نے کہا معاملے کی حقیقت مکمل تحقیقات کے بعد ہی یہ بات واضح ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک کیس ایف آئی آر نمبر 225/2020 تھانہ کپواڑہ میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ادھر ذرائع نے بتایا کہ مبینہ جعلی ڈاکٹر سینیٹری انسپکٹر بتایا جاتا ہے۔ جس کی شناخت مسعود احمد خان ولد غلام احمد خان ساکنہ پمپوش کالونی سرینگر کے طور ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.