ETV Bharat / state

Horticulture Dept Organized Training Camp in Handwara: ہندوارہ میں کسانوں کے لیے تربیتی پروگرام

author img

By

Published : Mar 26, 2022, 7:36 PM IST

محکمۂ باغبانی کی جانب سے ضلع کپوارہ کے ویلگام، ہندوارہ میں منعقدہ تربیتی و آگاہی کیمپ کے انعقاد پر Horticulture Dept organized Training Camp in Handwara مقامی بی ڈی سی چیئرمین نے محکمۂ ہارٹیکلچر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’ایسے جونیر افسران ٹریننگ فراہم کرتے ہیں جو خود بھی جدید تکنیک اور مناسب تربیت یافتہ نہیں ہوتے۔‘‘

Horticulture Dept organized Training Camp in Handwara: ہندوارہ میں کسانوں کے لیے تربیتی پروگرام
Horticulture Dept organized Training Camp in Handwara: ہندوارہ میں کسانوں کے لیے تربیتی پروگرام

محکمۂ باغبانی کی جانب سے ضلع کپوارہ کے ویلگام، ہندوارہ میں کسانوں کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا Horticulture Dept organized Training Camp in Handwaraجس میں 50سے زائد مقامی کسانوں، باغ مالکان نے شرکت کی۔ تربیتی و آگاہی کیمپ میں محکمہ کے افسران نے کسانوں کو وقت پر کھاد ڈالنے اور جراثیم کش ادوات کا چھڑکائو کرانے کی اہمیت پر زور دیا۔ محکمۂ ہارٹیکلچر کی جانب سے کھاد اور جراثیم کش ادویات کی مقدار سے متعلق عملی ٹریننگ بھی دی گئی۔ اسکے علاوہ کسانوں /باغ مالکان کو محکمہ کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی۔ Horticulture Training in Handwaraتاہم مقامی کسانوں پی آر آئی ممبران نے محکمہ پر کسانوں کو پس پشت ڈالنے اور خاطر خواہ انتظامات نہ اٹھائے جانے کا الزام عائد کیا۔

ہندوارہ میں کسانوں کے لیے تربیتی پروگرام

مقامی بی ڈی سی چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی جانب سے تربیتی و آگاہی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے تاہم اس میں مناسب ٹریننگ فراہم نہیں کی جاتی۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی و آگاہی کیمپ میں ایسے جونیر افسران ٹریننگ فراہم کرتے ہیں جو خود بھی جدید تکنیک اور مناسب تربیت یافتہ نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیں: Horticulture Department Holds Awareness Camp in Kupwara: محکمۂ باغبانی کی جانب سے کپوارہ میں آگاہی کیمپ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.