ETV Bharat / state

کولگام میں پولیس سربراہ نے سکیورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا

ڈی جی پی نے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل سے ہی تخریب کاروں اور امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

DGP chairs high-level security meeting to review security situation in Kulgam
کولگام میں پولیس سربراہ نے سکیورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 9:56 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ آر آر سوئن نے پیر کے روز کولگام میں سکیورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا اور سکیورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے کے احکامات جاری کئے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوئن نے پیر کے روز کولگام کا دورہ کیا اور وہاں پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران سکیورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا۔

  • POLICE MEDIA CENTRE PHQ, J&K

    DGP J&K visits Kulgam, reviews Security scenario of the District; Chairs high level meeting of Police, Army and CAPFs officers

    Police, SF, sister agencies & general public have to work together to defeat saboteurs and enemies of peace: DGP, J&K Sh… pic.twitter.com/2x0J1e2llp

    — J&K Police (@JmuKmrPolice) November 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

میٹنگ میں پولیس ، آرمی ، سی آر پی ایف کے سینئر آفیسران نے شرکت کی جس دوران پولیس سربراہ نے مکمل امن و امان کے قیام کی خاطر سرگرم عسکریت پسندوں اور دہشت گردی کے جڑوں کو ختم کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر وجے کمار اور آئی جی کشمیر ودھی کمار بردی نے پولیس سربراہ کو سکیورٹی صورتحال کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی۔ڈی جی پی نے عوام دوست پولیسنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے ماحول کو برقرار رکھنے کی خاطر عوام دوست پالیسی ناگزیرہے۔

انہوں نے آفیسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ امن دشمن عناصر سے نمٹنے کے دوران عوامی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مختلف سطحوں پر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کے اشتراک کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے بھی احکامات جاری کئے۔

آر آر سوئن نے میٹنگ کے دوران کہا کہ ”سرحد کے اس پار موجود عسکریت پسند اور ان کے ہینڈلرز جموں وکشمیر کے پر امن حالات میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔“

انہوں نے مزید بتایا کہ معصوم شہریوں اور فورسز پر بزدلانہ حملے ان کی مایوسی کو صاف ظاہر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ڈی جی پی نے آفیسران کو احکامات جاری کئے کہ عسکریت پسندوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائے اور تمام مشتبہ عناصر پر خصوصی نظر گزر رکھنے کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے آفیسران کو اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی گرڈ کو مضبوط کرنے اور عوام الناس کی حفاظت کویقینی بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سکیورٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔پولیس سربراہ نے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل سے ہی تخریب کاروں اور امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.