ETV Bharat / state

Drug De-addiction Programme in Kulgam: منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری پروگرام

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 4:10 PM IST

جمون و کشمیر کے کولگام میں منشیات کے خلاف عالمی دن کے موقع پر منشیات کے مضر اثرات سے متعلق بیداری کا اہتمام کیا گیا۔ Drug De-addiction Programme in Kulgam

Awareness Program against Drugs uses in kulgam
منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری پروگرام

کولگام: منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن International Day Against Drug Abuse and Illicit Trafficking کے موقع پر ضلع سماجی بہبود محکمہ کولگام نے ضلع انتظامیہ کے تعاون سے کولگام میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق بیداری پروگرام کا اہتمام کیا۔ Drug De-addiction Programme in Kulgam

ویڈیو

اس موقع پر کولگام میں سلسلہ وار تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ چولگام سے ڈرگ ڈیڈیکشن سنٹر تک منی میراتھن کا انعقاد کیا گیا، منشیات کے خلاف ریلی نکالی گئی، پلے کیا گیا، پینٹنگ مقابلے اور مضمون نویسی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ منشیات کے استعمال کی روک تھام میں والدین کی ذمہداری اور نگرانی سے متعلق بھی پروگرام منعقد کیے گئے جہاں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے، ثقافتی اور موسیقی کی تقریبات بھی منعقد کیے گئے۔


بتادیں کہ ڈسٹرکٹ یوتھ اسپورٹس اینڈ سروسز آفس کے تعاون سے منعقدہ منی میراتھن/ ریس میں 15-17 سال کی عمر کے تقریباً 75 طلباء نے حصہ لیا اور منشیات کے استعمال کے خلاف پیغام دینے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ اور اے ڈی سی کولگام شوکت احمد راتھر موجود رہے۔

مزید پڑھیں:

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.