ETV Bharat / state

کشتواڑ: سرسبز درختوں کی بے دریغ کٹائی، حکام خاموش تماشائی

author img

By

Published : Aug 21, 2021, 6:45 PM IST

Updated : Aug 21, 2021, 7:01 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں سر سبز درختوں کو دن دہاڑے کاٹا جا رہا ہے تاہم حکام کی جانب سے اسمگلروں کو روکنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔

کشتواڑ: سبز سبز درختوں کی بے دریغ کٹائی، حکام خاموش تماشائی
کشتواڑ: سبز سبز درختوں کی بے دریغ کٹائی، حکام خاموش تماشائی

قصبہ کشتواڑ سے محض بیس کلو میٹر کی دوری پر واقع کنتواڑ علاقے میں دن دہاڑے سرسبز درختوں کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔

کشتواڑ: سبز سبز درختوں کی بے دریغ کٹائی، حکام خاموش تماشائی

محکمہ جنگلات کی جانب سے اسمگلروں کا شکنجہ کسنے کے بلند و بانگ دعوے کشتواڑ کے کنتواڑ علاقے کا مشاہدہ کرنے سے محض کاغذی اعلانات معلوم ہو رہے ہیں۔

کنتواڑ کے ہداڑ علاقے میں جنگلی اسمگلر سرسبز درختوں، جن میں زیادہ تر دیوار کے درخت شامل ہیں، کو دن دہاڑے کاٹ کر رہے ہیں۔

مقامی باشندوں کا ماننا ہے کہ ’’سبز سونے کی اس پیمانے پر لوٹ محکمہ جنگلات کی پشت پناہی کے بغیر ممکن نہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: کشتواڑ: شراب کی واحد دکان پچھلے کئی مہینوں سے بند

انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے افسران خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جبکہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔

مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے سبز سونے کی لوٹ پر لگام کسنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Last Updated : Aug 21, 2021, 7:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.