ETV Bharat / state

جموں: جعلی ڈومیسائل سرٹیفکٹ بنانے کے الزام میں پاکستانی مہاجر گرفتار

author img

By

Published : Mar 18, 2021, 7:14 PM IST

جعلی ڈومیسائل سرٹیفکٹ بنانے کے الزام میں پاکستانی مہاجر کو کرائم برانچ جموں نے گرفتار کرکے پی ایس اے کے تحت جیل منتقل کر دیا ہے۔

جموں: جعلی اسٹیٹ سبجیکٹ بنانے کے الزام میں مغربی پاکستانی مہاجر گرفتار
جموں: جعلی اسٹیٹ سبجیکٹ بنانے کے الزام میں مغربی پاکستانی مہاجر گرفتار

کرائم برانچ جموں نے غیر قانونی طور ڈومیسائل سرٹیفکٹ بنانے کے الزام میں مغربی پاکستانی رفیوجی کو حراست میں لے کر اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

کرائم برانچ جموں کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مغربی پاکستانی رفیوجی کو جعلی ڈومیسائل سرٹیفکٹ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت پربھارکر سنگھ ولد لکھن سنگھ ساکن کوٹ جموں کے طور پر کی گئی ہے جو آبائی طور پر پاکستانی شہر سیالکوٹ کا باشندہ ہے۔

کرائم برانچ کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف جموں کے مختلف تھانوں میں پہلے ہی مختلف مقدمات درج ہیں۔ کرائم برانچ کے مطابق پربھاکر سنگھ نے جموں میں جنگلاتی اراضی پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے جہاں لکڑی چیرنے والی مشینیں نصب ہیں۔

جموں کرائم برانچ نے مزید بتایا کہ پربھاکر کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت جیل منتقل کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.