ETV Bharat / state

نئی اسکیم سے سیب کے تاجر ناخوش

author img

By

Published : Oct 25, 2020, 7:32 PM IST

Updated : Oct 26, 2020, 3:29 PM IST

میوہ کاشتکاروں کے لیے گزشتہ برس جاری کی گئی مارکیٹ انٹروینشن سکیم کو دوبارہ نافذ کرنے کو منظوری دی گئی ہے۔ تاہم اس اسکیم سے کئی تاجر ناخوش نظر آ رہے ہیں۔

apple traders unhappy
سیب کے کاروباری ناخوش

وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی مرکزی کابینہ نے جموں و کشمیر میں میوہ کاشت کاروں کے لیے گزشتہ برس رائج مارکیٹ انٹروینشن سکیم پھر سے نافذ کرنے کو منظوری دے دی ہے۔

سیب کے کاروباری ناخوش

مارکیٹ انٹروینشن سکیم کو یونین ٹیریٹری (یوٹی) میں پرانی خدوخال اور شرائط کے مطابق سنہ 2020/21 کے لیے سیب کاشتکاروں سے براہ راست میوہ حاصل کرنے اور انہیں درمیانہ در سے نجات دلانے کے لیے جموں و کشمیر میں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم آئی ایس کے تحت نیشنل ایگریکلچرل کواپریٹوی مارکٹینگ فیڈریشن ہارٹیکلچر پروسیسنگ اینڈ مارکیٹنگ کاپریشن کے اشتراک سے راست طریقے سے سیب کاشتکاروں سے حاصل کرے گا اور میوہ کی بروقت قیمت ڈی ٹی بی کے ذریعے کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کی جائی گی۔

اس سکیم کے رو سے سیب کے مختلف اقسام اور گریڈز سے متعلق بنائی گئی کمیٹی گزشتہ برس کی طرح ہی قیمتوں کا تعین کریں گیمیوہ کی بروقت قیمت ڈی ٹی بی کے ذریعے کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کی جائی گی۔ سرکار کو امید ہے کہ ایم آئی سکیم سے سیب کاشتکاروں کو نہ صرف اپنے میوہ کی معقول قمیت وصول ہوگی بلکہ کسانوں کی معیاری زندگی میں بھی بہتری آئی گی۔

تاہم میوہ صنعت سے وابستہ کئی افراد حکومت کے اس فیصلہ سے ناخوش ہیں۔ میوہ شعوبہ سے وابستہ افراد جن میں تاجر، ویاپاری، مزدور اور ڈرائیور شامل ہیں، کا ماننا ہے کہ اگر حکومت سیب خریدے گی تو اس شعبہ سے وابستہ افراد بے روزگار ہو جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹنس میں وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑنے والا کھلاڑی

سیب کے تاجروں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے اس اسکیم میں اس وقت توسیع کا اعلان کیا ہے جب 60 سے 70 فیصدی سیب یا تو فروخت ہوئے ہیں یا انہیں کولڈ اسٹوروں میں رکھا گیا ہے۔

سیب تاجر محمد اشرف نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وادی کشمیر میں تقریبا 80 فیصدی لوگ بل واسطہ یا بلاواسطہ اسی صنعت سے جڑے ہوتے ہیں، رواں برس اگرچہ میوہ کی پیداوار اچھی ہوئی تھی لیکن میوہ جات میں اسکیب نامی بیماری فوٹ پڑی جس کی وجہ سے کسانوں کے ساتھ ساتھ تاجروں کا بھی کافی نقصان ہو رہا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اب اگرچہ کافی دیر ہونے کے بعد حکومت نے ایم ای ایس اسکیم کی توسیع کا اعلان کیا ہے مگر امسال زیادہ تر سیب اسکیب بیماری میں مبتلا ہو گئے جنہیں حکومت نہیں خریدے گی تو اس سے کاشت کاروں کو فائدہ نہیں ہوگا۔

Last Updated : Oct 26, 2020, 3:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.