ETV Bharat / state

Amarnath Yatra گوری شنکر مندر میں یاتری بھگوان شیو کی مستی میں جھوم اٹھے

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 7:25 PM IST

یکم جولائی سے امرناتھ یاترا پر آنے والے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری یے۔ یاتریوں کی آمد کے بعد مشہور سیاحتی مقام پہلگام کے اطراف و اکناف میں سیاحوں کے ساتھ ساتھ یاتری بھی نظر آرہے ہیں۔ وہیں پہلگام میں موجود گوری شنکر مندر میں شام کے بعد پُر رونق مظاظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

گوری شنکر مندر میں یاتری بھگوان شیو کی مستی میں جھوم اٹھے
گوری شنکر مندر میں یاتری بھگوان شیو کی مستی میں جھوم اٹھے

گوری شنکر مندر میں یاتری بھگوان شیو کی مستی میں جھوم اٹھے

پہلگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پہلگام میں یاترا پر آنے والے یاتری کافی پر جوش نظر آرہے ہیں۔ گوری شنکر مندر پہلگام میں یاتری پوجا ارچنا اور بھجن کے ساتھ ساتھ خوب رقص کرتے ہیں۔ شیو بھکت گوری شنکر مندر میں بھجن اور نغموں کی گونج کے ساتھ رقص کرکے شیو کی مستی میں مست ہو جاتے ہیں۔

یاتریوں کا کہنا ہے کہ وہ امرناتھ یاترا کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رے تھے۔ وہ بابا برفانی کے درشن کے لئے کافی بے تاب ہیں۔ نصف شب تک وہ گوری شنکر مندر میں بھگوان شیو کی یاد میں مگن رہتے ہیں اور بھگوان کو خوش کرنے کے لیے وہ بھجن موسیقی کے ساتھ رقص کرتے ہیں۔ عقیدت مند بابا برفانی کی مستی میں مست ہو جاتے ہیں جس کے بعد صبح سویرے وہ بڑے مذہبی عقیدہ اور جوش و خروش کے ساتھ امرناتھ یاترا پر نکل جاتے ہیں۔

یاتری اسی بیچ لنگر لا بھی لطف لے رہے ہیں۔ گوری شنکر مندر کے صحن میں موجود یاتری لنگر میں ڈینر کرنے سے قبل یا اس کے بعد رقص اور نگاڑوں کے مناظر میں شمولیت کرکے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یاتریوں کا کہنا ہے کہ بھگوان شیو نے انہیں یہاں پر بلایا ہے وہ شیو لنگ کے درشن کے لئے بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ شیو کی عقیدت انہیں سونے بھی نہیں دیتی ہے۔ اس لیے وہ بھگوان شیو کی یاد میں رات میں موسیقی اور بھجن کے ساتھ رقص کرکے بھگوان شیو کی یاد میں مگن ہو جاتے ہیں۔

یاتریوں کا مزید کہنا تھا کہ وہ سرکار کے انتظامات سے کافی متاثر ہیں۔ سرکار نے یاتریوں کے لیے سکیورٹی سمیت دیگر معقول انتظامات کیے ہیں جس پر وہ حکومت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ درشن کے دوران ملک کی امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے خاص دعائیں کریں گے۔ یاتریوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی یاترا کامیابی اور خوشگورا طریقہ سے اختتام پذیر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Introductory Meeting فوج کی جانب سے عوام کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا اہتمام

واضح رہے کہ امرناتھ یاترا 2023 یکم جولائی سے شروع ہوگئی جو 31 اگست تک جاری رہے گی۔ 62 روز تک محیط یاترا کے لیے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ہزاروں یاتری امرناتھ گھپا کے درشن پر جا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.