ETV Bharat / state

Womens Protest in Sopore اسمارٹ میٹرز کے خلاف خواتین کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 5:22 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں آج سینکڑوں خواتین نے اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کیا۔خواتین نے اسمارٹ میٹر لگانے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

اسمارٹ میٹرز کے خلاف خواتین کا احتجاج
اسمارٹ میٹرز کے خلاف خواتین کا احتجاج

اسمارٹ میٹرز کے خلاف خواتین کا احتجاج

سوپور:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں آج سینکڑوں خواتین نے اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کیا۔خواتین نے اسمارٹ میٹر لگانے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کے سبب گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔

سوپور میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کیا۔مظاہرین نے بتایا کہ پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے علاقے میں اسمارٹ بجلی میٹر نصب کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جو ناقابل برداشت ہے۔ آئے دنوں میں نئے نئے آرڈر جاری کئے جارہے ہیں جس وجہ سے لوگ ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔اُن کے مطابق راشن گھاٹوں پر پانچ کلو چاول اور اب اسمارٹ میٹر کی تنصیب سے لوگ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو گئے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سرکار کی جانب سے اُنہیں کوئی راحت نہیں دی جارہی ۔اس دوران ایک احتجاجی خواتین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام پہلے ہی کئی مشکلات سے دوچار ہے۔ اب جبکہ ہمارے اوپر کئی قانوں نافذ کیے جارہے ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔ احتجاجیوں نے اسمارٹ میٹرز کو غریبوں پر ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بیشتر باشندے خط اطلاس سے نیچے کی زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Protest Against The Dilution Of ST Status سرینگر میں گجر اور بکروال برادریوں کا احتجاج

ان کے لیے اسمارٹ میٹرز کا مزید بوجھ برداشت کرنا نا ممکن ہے۔ اس دوران علاقہ میں کچھ دیر تک ٹریفک کی نقل و حرکت بھی متاثر رہی جبکہ بعد میں پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور خواتین کو یقین دلایا گیا کہ معاملہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.