ETV Bharat / state

Land Donors Sealed Schools in Ganderbal: 'ملازمت فراہم نہ کی گئی تو اسکولوں کو مقفل کر دیں گے'

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 6:31 PM IST

’’سابقہ انتظامیہ نے اراضی کے عوض سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو آج تک وفا نہ ہو سکا۔‘‘

’ملازمت فراہم نہ کی گئی تو اسکولوں کو مقفل کر دیں گے‘
’ملازمت فراہم نہ کی گئی تو اسکولوں کو مقفل کر دیں گے‘

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گنڈ، علاقے میں کئی سرکاری اسکولوں کے لیے اراضی دینے والے افراد نے اسکولوں کو مقفل کر دیا، جس کے سبب گورنمنٹ اسکولز میں زیر تعلیم طلبہ کو شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے درس و تدریس انجام دینی پڑی۔ اراضی مالکان کے مطابق احتجاج کرنے کے باوجود برسوں سے انہیں معاوضہ فراہم نہیں کیا جا رہا۔ Land Donors Sealed Several Govt Schools in Ganderbal

’ملازمت فراہم نہ کی گئی تو اسکولوں کو مقفل کر دیں گے‘

گاندربل میں تحصیل گنڈ کے ہری گنیوان زون میں قریب ایک درجن سے زائد سرکاری اسکولوں کو مقفل کیے جانے کے بعد تحصیلدار گنڈ اور مقامی ایس ایچ او کی مداخلت اور اراضی مالکان سے ان کے مطالبات کو حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کے بعد اراضی مالکان نے تالے اسکولوں کے تالے کھول دئے جس کے بعد اسکولوں میں معمول کے مطابق درس و تدریس دوبارہ شروع ہوا۔

میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اراضی مالکان نے کہا کہ انہوں نے برسوں قبل اسکول کی تعمیر کے لیے اپنی اراضی دی۔ انکے مطابق اُس وقت انتظامیہ نے انہیں اراضی کے عوض سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو آج تک وفا نہ ہو سکا۔ Land Donors Sealed Schools in Ganderbal انہوں نے کہا کہ کئی بار محکمہ تعلیم اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ رجوع کرنے کے باوجود انہیں زمین کا معاوضہ فراہم کیا گیا نہ گورنمنٹ ملازمت ہی فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ کی گزارش پر انہوں نے دس دنوں کے لیے اسکولوں کو کھول دیا ہے۔ Land Donors Demand Compensation/Govt jobsمالکان کے مطابق اگر دس دندوں کے اندر اندر انکے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ اسکولوں کو دوبارہ مقفل کر دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.