ETV Bharat / state

Ganderbal Landslide: ماہرین کی ٹیم زمین کھسکنے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے گاندربل پہنچی

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 1:35 PM IST

محکمہ جیالوجی اینڈ مائننگ کے عملہ نے ریزن، گاندربل میں زمین کھسکنے کی وجہ معلوم کرنے کی غرض سے علاقے کا دورہ کرکے نمونوں کی جانچ شروع کر دی۔ Geology and Mining Department Visits Rezan

زمین کھسکنے کی وجہ معلوم کرنے گاندربل پہنچی ماہرین کی ٹیم
زمین کھسکنے کی وجہ معلوم کرنے گاندربل پہنچی ماہرین کی ٹیم

زمین کھسکنے کی وجہ معلوم کرنے گاندربل پہنچی ماہرین کی ٹیم

گاندربل: حالیہ دنوں وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے اور پہاڑ کھسکنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی غرض سے ڈپٹی ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ، نثار احمد، نے ضلع گاندربل کے ریزن علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرین کو محکمہ کی جانب سے تعاون فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کی۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے نثار احمد نے کہا کہ ان کی ٹیم نے علاقے کا دورہ کرکے پہاڑ کھسکنے کی اصل وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی۔ نثار احمد نے کہا کہ انہوں نے موقعے پر پہنچ کر نمونے جمع کیے اور ان نمونوں کی جانچ کرکے پہاڑ کھسکنے کی اصل وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مقامی باشندوں سے ہوشیار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: گاندربل: زمین کھسکنے سے درجنوں دکان و مکان کو نقصان

نثار احمد نے کہا کہ فروری ماہ میں ہی موسم میں بہتری کے ساتھ ہی برف پگھلنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے جس کے سبب مٹی کے تودے گرنے، زمین کھسکنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کا مزید کہنا ہے کہ رپورٹ میں زمین کھسکنے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے بعد اسے فور پر حکام کو روانہ کرکے مستقبل میں اقدامات اٹھائے جانے کی بھی سفارش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ضلع گاندربل کے ریزن علاقے میں حالیہ دنوں مٹی کے تودے گرنے کے سبب قریب 9رہائشی مکانات سمیت گئو خانوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے سبب رہائشی بستی بے گھر ہوگئی۔ حادثہ میں چند مویشی بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ تاہم انتظامیہ، مقامی باشندوں نے بستی میں رہائش پذیر لوگوں سمیت بعض مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات کی جانب منتقل کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.