ETV Bharat / state

Awareness Camp in Ganderbal گاندربل میں وزیر اعظم مائیکرو فوڈ انٹرپرائزز کیلئے بیداری کیمپ

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 11:07 AM IST

گاندربل کے کانفرنس ہال میں ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں وزیر اعظم مائیکرو فوڈ انٹرپرائزز کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ Awareness Camp In Ganderbal

گاندربل میں بیداری کیمپ کا انعقاد
گاندربل میں بیداری کیمپ کا انعقاد

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے کانفرنس ہال میں وزیر اعظم مائیکرو فوڈ انٹرپرائزز کے پروموشن کے لیے بیداری کیمپ منعقد ہوا جس میں چیف ایگریکلچر آفیسر، چیف ہارٹیکلچر آفیسر، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر، اے ڈی فشریز، جی ایم ڈی آئی سی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر این آر ایل ایم کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا باضابطہ افتتاح ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شیامبیر نے کیا۔

گاندربل میں بیداری کیمپ کا انعقاد

انہوں نے کمیٹی کے اراکین اور تمام شرکا پر زور دیا کہ وہ فوڈ پروسیسنگ کے غیر منظم شعبے کو باقاعدہ بنانے کے لیے کلسٹر انداز میں کام کریں۔ ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر، پی ایم ایف ایم ای، ڈاکٹر سلمان رؤوف چالکو نے اسکیموں کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کی اور پیداوار کی پروسیسنگ کی طرف جانے کی صلاحیت پر زور دیا۔

مہناز کوآرڈینیٹر NRLM و PMFME نے فوڈ پروسیسنگ کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں جانکاری دی۔ تقریباً 34 شرکاء نے پروگرام میں حصہ لیا اور فوری طور پر 03 کیسز PMFME کے تحت مالی اعانت کے لیے بک کیے گئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی نے شرکاء سے بات چیت کے بعد ورکشاپ کا اختتام کیا۔ Awareness camp under PM FME held in Ganderbal

یہ بھی پڑھیں : Blood Donation Camp in Ganderbal گاندربل میں فوج کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.