ETV Bharat / state

Steps Towards India to 2047: 'ملک 2047 کے ہندوستان کی طرف جامع انداز میں قدم بڑھائے'

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 9:38 AM IST

کورونا وبا کووڈ-19 کے اختتام کے بعد ہندوستان اور 2047 کے ہندوستان کے لیے جامع ترقی کی سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وبا کے دوران ریاستی حکومتوں کا تعاون کووڈ-19 کی بہتر مینجمنٹ ایک مثال بن گئی ہے۔ فصلوں کے تنوع، شہری نظم و نسق، اعلیٰ تعلیم اور '2047 کا ہندوستان' ایک ترقی یافتہ بھارت ہونا چاہیے۔ Prime Minister Narendra Modi

MP Narendra Modi
MP Narendra Modi

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی PM Modi نے کورونا بحران کے مابعد کے ہندوستان اور 2047 کے ہندوستان کی طرف جامع انداز میں قدم بڑھانے پر زور دیا ہے۔ Steps Towards India to 2047. نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی ساتویں میٹنگ اتوار کے روز مودی کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں انہوں نے یہ اظہار خیال کیا۔ Nation Should take Comprehensive Steps towards India 2047

یہ بھی پڑھیں:

میٹنگ کے بعد نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر پرمیشورن ائیر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعظم نے اپنے افتتاحی کلمات میں کووڈ-19 کے دوران مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کی بہتر مینجمنٹ ایک مثال بن گئی ہے۔ وزیر اعظم Prime Minister Narendra Modi نے ریاستوں سے کہا کہ وہ مابعد کووڈ-19 کے ہندوستان اور 2047 کے ہندوستان کے لیے جامع ترقی کی سمت میں کام کریں۔

سمن بیری نے کہا کہ میٹنگ میں G-20 میٹنگ کی سربراہی، فصلوں کے تنوع، شہری نظم و نسق، اعلیٰ تعلیم اور '2047 کے ہندوستان' پر سنجیدگی سے بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں اگلے سال ملک میں منعقد ہونے والے G-20 اجلاس کی تنظیم اور ریاستوں کے کردار پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ فصلوں کے تنوع، قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ، اعلیٰ تعلیم، شہری نظم و نسق، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور 'سال 2047 میں ہندوستان' پر وسیع تبادلۂ خیال کیا گیا۔ PM Modi on Development

سمن بیری نے کہا کہ اگلا سال 2023 ہندوستان کے لیے اہم ہوگا۔ اس سال G-20 کا سربراہی اجلاس ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں G-20 کے سربراہی اجلاس میں ریاستوں کے تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں نے نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ پر اتفاق کیا ہے۔ میٹنگ میں مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان وفاق نظام کے جذبے کے مطابق ماحول بنانے، ملک کی ترقی کے سفر میں درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کرنے اور ان کا حل تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔ تیل اور دال کی پیداوار میں خود کفیل بننا بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا۔

میٹنگ میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور دیگر 23 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین نے شرکت کی۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ اور بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے۔ مرکزی وزراء راجناتھ سنگھ، امت شاہ، نتن گڈکری، نرملا سیتا رمن اور ایس جے شنکر بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ جولائی 2019 کے بعد گورننگ کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.