ETV Bharat / state

Tourists Enjoy Snowfall in Kashmir برفباری سے سیاح لطف اندوز

author img

By

Published : Dec 30, 2022, 5:28 PM IST

دفعہ 370 کی منسوخی اور کورونا لاک ڈاؤن کے باعث دو سال سے بھی زیادہ عرصہ تک وادی کشمیر میں سیاحتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی تھیں، تاہم رواں برس، حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، 22لاکھ سے زائد سیاح جموں و کشمیر وارد ہوئے۔ Kashmir Tourism

Tourists Enjoy Snowfall in Kashmir:ـ برفباری سے سیاح لطف اندوز
Tourists Enjoy Snowfall in Kashmir:ـ برفباری سے سیاح لطف اندوز

برفباری سے سیاح لطف اندوز

بڈگام: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارشوں کے علاوہ بالائی علاقوں میں درمیانہ درجہ کی برفباری ہوئی۔ برفباری کے سبب جہاں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ہوئی وہیں وادی کی سیر پر آئے سیاح برفباری سے کافی لطف اندوز ہوئے۔ سری نگر ایئرپورٹ پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے متعدد سیاحوں نے اپنے تجربات شیئر کیے۔ Kashmir Snowfall

سیاحوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سردیوں خاص کر برف کی سفید چادر میں لپٹے کشمیر کی وادیوں، مرغزاروں اور کوہساروں کا نظارہ واقعی قابل دید ہے۔‘‘ سیاحوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے دلفریب مناظر کے ساتھ ساتھ یہاں کے باشندے بھی کافی مہمان نواز ہیں۔ انہوں نے برفباری کے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا: ’’کشمیر واقعی جنت بے نظر ہے، تاہم برفباری کے دوران کشمیر کے حسن اور اس تجربہ کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ملک کے ہر ایک باشندہ کو کم از کم ایک بار کشمیر میں آکر یہاں کے حسن خاص کر برفباری سے لطف اندوز ہونا چاہئے۔‘‘ Tourists Enjoy Snowfall in Kashmir

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ، محکمہ سیاحت کی جانب سے سیاحت خاص کر ’’وِنٹر ٹورزم‘‘ کو فروغ دینے کے لئے کیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جہاں متعدد مقامات پر ثقافتی اور موزک پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے وہیں گزشتہ دنوں سرینگر کی معروف ڈل جھیل میں ’’ہاؤس بوٹ شو‘‘ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Tourist arrival in Kashmir بائیس لاکھ سے زائد سیاح رواں برس کشمیر وارد ہوئے

قابل ذکر ہے کہ دفعہ جموں و کشمیر کی نیم خود مختاری دفعہ 370اور 35اے کی منسوخی اور بعد ازاں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث سیاحتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی تھیں۔ لاک ڈاؤن میں نرمی، کووڈ صورتحال میں بہتری کے بعد رواں برس لاکھوں سیاحوں نے وادی کشمیر کا رخ کیا۔ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس یکم جنوری سے 21دسمبر تک 22لاکھ سے زائد سیاحوں نے وادی کشمیر کی سیر کی جن میں 19ہزار کے قریب بین الاقوامی سیاح بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.