ETV Bharat / state

Budgam Grievance Redressal Camp: خانصاحب، بڈگام میں گریونس ریڈریسل کیمپ منعقد

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 12:25 PM IST

خانصاحب، راولپورہ میں عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کی غرض سے اے ڈی ڈی سی کی زیر صدارت گریونس ریڈریسل کیمپ منعقد کیا گیا۔ Public Grievance Redressal Camp Held At Rawalpora KhanSahab

خانصاحب، بڈگام میں گریونس ریڈریسل کیمپ منعقد
خانصاحب، بڈگام میں گریونس ریڈریسل کیمپ منعقد

بڈگام (جموں و کشمیر) : وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، نے بلاک خانصاحب کے پنچایت حلقہ راولپورہ میں منعقدہ عوامی شکایات ازالہ کیمپ کی صدارت کی۔ پروگرام میں راولپورہ، کھوسپورہ، ڈانگر پورہ، پناہ گنڈ، چھان پورہ، ہانجی گنڈ اور بلاک خانصاحب کے دیگر ملحقہ دیہات کے پی آر آئی ممبران اور علاقے کے دیگر معززین نے شرکت کرکے اپنے مطالبات حکام تک پہنچائے۔

پروگرام میں شریک پی آر آئی ممبران اور عوامی وفود کے مطالبات کی سماعت کے بعد اے ڈی ڈی سی بڈگام نے انہیں یقین دلایا کہ لوگوں کے تمام حقیقی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر اور فوراً حل کرنے کے لیے متعلقہ حلقوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ اے ڈی ڈی سی نے علاقے کی ہمہ گیر ترقی پر زور دیا اور تمام جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے رابطہ سڑکوں کی ترقی پر بھی زور دیا اور متعلقہ محکمہ جات سے لوگوں کو پریشانیوں سے پاک آبپاشی اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے تلقین کی۔ اے ڈی ڈی سی نے متعلقہ افراد کو علاقے میں مختلف سرکاری اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ایک مشترکہ بیداری کیمپ منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اے آر ٹی او، بڈگام، کو لوگوں کی سہولت کے لیے مقامی روٹ پر ٹرانسپورٹ کی مناسب سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں۔ انہوں نے علاقے میں صفائی ستھرائی کے لئے مناسب انتظامات پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں: Grievance Redressal Camp Budgam چاڈورہ، بڈگام میں گریونس ریڈریسل کیمپ منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.