ETV Bharat / state

DC launches first of its kind 'Rozgar App' in Budgam: بڈگام میں اپنی نوعیت کا پہلا ’روزگار ایپ‘ لانچ

author img

By

Published : Jan 14, 2022, 12:27 PM IST

ڈپٹی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا DC Budgam Launches Rozgar Appنے اپنی نوعیت کے پہلے روزگار ایپ کا ای افتتاح کیا۔

DC Budgam Launches Rozgar App
DC Budgam Launches Rozgar App

DC launches first of its kind 'Rozgar App' in Budgam

: بڈگام میں اپنی نوعیت کا پہلا ’روزگار ایپ‘ لانچ

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر شہباز احمد مرزا DC Budgam Shahbaz Mirzaنے ڈی سی کمپلیکس میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران اپنی نوعیت کے پہلے روز گار ایپ کا ای افتتاح DC Budgam Launches Rozgar Appکیا۔

ڈی سی بڈگام کے مطابق اس ایپ کے ذریعے ہر اسکیم کی معلومات، شفافیت کے علاوہ مشکلات کے بغیر تمام تر تفصیلات دستیاب ہونگی۔

نیشنل انفارمیٹکس سنٹر بڈگام National Informatics Centre Budgamکی جانب سے تیار کردہ اس ایپ سے مختلف محکمہ جات کی زیر نگرانی مختلف روزگار اسکیمز کی معلومات دستیاب ہونگی، وہیں اس ایپ کے ذریعے بے روزگار نوجوانوں کو وضع کی گئی مختلف روزگار اسکیموں تک رسائی اور ان سے متعلق معلومات آسانی سے دستیاب ہونگی۔

ایپ لانچ DC Budgam Launches Rozgar Appکے موقع پر ڈی سی بڈگام نے ایپ سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ’’اس ایپ میں 255 سکیموں کے بارے میں تفصیلات ایک پی ڈی ایف فارمیٹ میں موجود ہے، جس کو ایک اپلیکینٹ اپنے موبائل فون میں ایک کلک سے حاصل کرسکتا ہے، اس ایپ کو اپنے سمارٹ فون میں گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کیا جا سکتا ہے اور مختلف سکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل کر کے نوجوان اپنے لیے کسی بھی سکیم کا انتخاب کرکے بھرپور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: بڈگام میں COTPA-2003 کے نفاذ پر جائزہ اجلاس

انہوں نے مزید کہا کہ اس ایپ سے نہ صرف اسکیموں اور ترقیاتی کاموں میں شفافیت آئے گی بلکہ فسٹ کم فسٹ سرو کی بنیاد پر ترجیح بھی دی جائے گی۔ اس ایپ میں جو محکمہ جات منسلک ہیں ان میں جے کے ای ڈی آئی، محکمہ باغبانی، انمل ہسبنڈری، ،ڈی آئی سی، کے وی آئی بی، کے وی آئی سی، ہنڈی کرافٹس اور ہینڈلوم، ایگریکلچر سمیت دیگر کئی محکمہ جات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.