ETV Bharat / state

Budgam Police Distributed Essential Items: بڈگام پولیس نے معذور افراد میں ضروری اشیاء تقسیم کیں

author img

By

Published : Aug 12, 2023, 8:14 PM IST

بڈگام پولیس نے جسمانی طور خاص قریب تین درجن افراد میں سلائی مشین، پرنٹر کاپیر اسکیندر وغیرہ تقسیم کیے۔

ڈگام پولیس نے معذور افراد میں ضروری اشیاء تقسیم کیں
ڈگام پولیس نے معذور افراد میں ضروری اشیاء تقسیم کیں

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے سویک ایکشن پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز (ڈی پی ایل) میں ایک تقریب کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ’’خصوصی طور پر معذور‘‘ افراد میں ضروری اشیاء تقسیم کیں، جن میں سلائی مشین، آئرن، تھریڈ باکس، ٹیپ پرنٹر، کاپیئر اینڈ سکینر اور لیمینیشن مشین سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ایس ایس پی بڈگام، طاہر گیلانی، نے قریب 35 معذور افراد میں یہ اشیاء تقسیم کیں۔

ایس ایس پی بڈگام نے مستحقین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پولیس کی جانب سے خصوصی طور پر معذور افراد کو فراہم کی جانے والی مدد سے انہیں کسی حد تک خود انحصاری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے سبھی شہریوں خاص کر جسمانی طور خاص افراد کی زندگی کو آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔ انہوں نے کہا: ’’جسمانی چیلنجز سے جوجھ رہے افراد کو مالی سمیت دیگر نفسیاتی مدد پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Scooties Distributed Among Apecially Abled : اننت ناگ میں 28 مستحق افراد میں اسکوٹیز تقسیم

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس اس سلسلے میں ہمیشہ اپنا نمایاں کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے پولیس افسران کو مشورہ دیا کہ وہ معاشرے کے ایسے طبقے کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مستفیدین سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی جسمانی رکاوٹوں اور کمزوریوں کو اپنے راستے میں حائل نہ ہونے دیں اور اہداف کے حصول میں اپنی زندگی میں ہمیشہ سرگرم اور کوشاں رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.