ETV Bharat / state

Plantation Drive at SKUAST Sopore: زرعی یونیورسٹی سوپور میں شجر کاری

author img

By

Published : Apr 5, 2022, 12:32 PM IST

اسکاٹ یونیورسٹی میں شجر کاری Plantation Drive at SKUAST Sopore مہم کے حوالے سے طلبہ نے کہا کہ شجر کاری مہم کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی جانب راغب و آمادہ کرنا ہے۔

Plantation Drive at SKUAST Sopore: زرعی یونیورسٹی سوپور میں شجر کاری
Plantation Drive at SKUAST Sopore: زرعی یونیورسٹی سوپور میں شجر کاری

شمالی کشمیر North Kashmir کے ضلع بارہمولہ کے واڈورہ، سوپور میں زرعی یونیورسٹی Agriculture University Wadura, Sopore کی جانب سے شجر کاری مہم کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ Plantation Drive at SKUAST Sopore شجر کاری مہم میں یونیورسٹی کے اساتذہ، مہمانان خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد نثار خان اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سمیت طلبہ نے کیمپس میں درجنوں اقسام کے پودے لگائے۔ ڈاکٹر ریحانہ نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’یونیورسٹی کیمپس میں پودے لگانے کا اصل مقصد طلبہ کو پودے لگانے کی اہمیت و افادیت کا احساس دلانا ہے۔‘‘

زرعی یونیورسٹی سوپور میں شجر کاری

انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری کی اہمیت و افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کیمپس میں پلانٹیشن ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا۔ Plantation Drive at SKUAST Sopore ان کے مطابق طلبہ کو کیمپس کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی پودے لگانے پر زور دیا گیا۔ یونیورسٹی طلبہ نے کیمپس میں شجر کاری مہم شروع کیے جانے پر منتظمین کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’کیمپس میں زیادہ ہریالی نہ صرف طلبہ و اساتذہ بلکہ ماحول کے لئے بھی بہت زیادہ مفید ہے۔‘‘ طلبہ نے کہا کہ شجر کاری مہم کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی جانب راغب و آمادہ کرنا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی شجر کاری مہم کو جاری رکھے جانے کی امید ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.