ETV Bharat / state

Militant Module Busted in sopore سوپور میں چارعسکریت پسند معاونین گرفتار

author img

By

Published : Nov 28, 2022, 7:53 PM IST

Updated : Nov 28, 2022, 8:41 PM IST

سکیورٹی فورسز نے سوپور علاقہ میں عسکریت پسندوں کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ۔ وہیں سکیورٹی فروسز نے اونتی پورہ کے لالگام علاقہ میں تلاشی کارروائی کے دوران اسلحہ کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی ہے۔Militant Module Busted in sopore

Militant Module Busted in sopore, 4  ogws Arrested says Police
سوپور میں چار عسکریت پسند معاونین گرفتار

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقہ میں جموں کشمیر پولیس اور فوج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ Militant Module Busted in sopore

militant-module-busted-in-sopore-4-ogws-arrested-arms-and-ammunitions-recovered-in-awantipora
سوپور میں چارعسکریت پسند معاونین گرفتار

دوسری جانب اونتی پورہ پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر اسلحہ کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی ہے۔ اونتی پورہ پولیس نے فوج کے 42 ار آر کے ساتھ لالگام گاؤں میں سرچ آپریشن شروع کیا جس دوران بھاری مقدار میں ہتھار برآمد کیا گیا ہے۔ضبھ کیے گئے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد میں 202 اے کے راؤنڈز، 3 ڈیٹونیٹرز، 7.62 ایم ایم کے 26 راؤنڈز، انساس کے 2 راؤنڈ شامل ہے۔Arms and ammunition's recovered in awantipora

Militant Module Busted in sopore, 4  ogws Arrested says Police
سوپور میں چار عسکریت پسند معاونین گرفتار

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ عسکریت پسند ٹ ہینڈلز کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پیر کے روز سوپور پولیس اور 22 آر آر نے گرڈ اسٹیشن کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران دو افراد جن کی شناخت مشتاق احمد بٹ ساکن چھانہ پورہ سری نگر اور اشفاق احمد شاہ ساکن بڈگام کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے قابل اعتراض مواد، ایک پستول ، ایک پستول میگزین ، دس گولیوں کے راؤنڈ اور تین گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کیے گئے۔


انہوں نے بتایا کہ گرفتا رشدگان سے پوچھ تاچھ کے بعد مزید دو عسکریت پسند معاونین جن کی شناخت عبدالمجید کمار ساکن برنیٹھ بونیار اور عبدالرشید کمار ساکن پٹن کے بطور ہوئی ہے کو حراست میں لے کر اُن کی تحویل سے ایک پستول ، ایک میگزین، دس گولیوں کے راؤنڈ اور دس گرینیڈ برآمد کیے گئے۔

Militant Module Busted in sopore, 4  ogws Arrested says Police
سوپور میں چار عسکریت پسند معاونین گرفتار


موصوف ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ انصار الغزوتہ الہند کا یہ ماڈیول احسان ڈار اور چودھری جو کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں مقیم ہے چلا رہے تھے۔گرفتار عسکریت پسندوں کے معاونین کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ وادی میں عام شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے، غیر مقامی مزدوروں ، عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر حملے کرنے کے لئے ہتھیار اور گولہ بارود کو سرگرم ملی ٹینٹ تک پہنچانے کا کام سونپا گیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سوپور پولیس اور فوج کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں میں عسکریت پسندوں کے ماڈیول کا پردہ فاش کیا گیا اور ایک بڑے سانحے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا گیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں: IED Found In Shopain شوپیاں میں آئی ای ڈی برآمد

Last Updated : Nov 28, 2022, 8:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.