ETV Bharat / state

جہلم اسٹیڈیم جانباز پورہ بارہمولہ کا نام بدل کر 'جنرل بپن راوت اسٹیڈیم' رکھا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 9:47 PM IST

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جہلم اسٹیڈیم جانباز پورہ کا نام بدل کر "جنرل بپن راوت اسٹیڈیم" رکھنے کو منظوری دی گئی ہے۔Baramulla Stadium Renamed General Bipin Rawat Stadium

jhelum-stadium-janbazpora-baramulla-renamed-as-general-bipin-rawat-stadium
جہلم اسٹیڈیم جانباز پورہ بارہمولہ کا نام بدل کر 'جنرل بپن راوت اسٹیڈیم' رکھا گیا

سرینگر: جموں وکشمیر حکومت نے جمعہ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے جہلم اسٹیڈیم جانباز پورہ کو سابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کے نام پر رکھنے کو منظوری دی ہے۔

jhelum-stadium-janbazpora-baramulla-renamed-as-general-bipin-rawat-stadium
جہلم اسٹیڈیم جانباز پورہ بارہمولہ کا نام بدل کر 'جنرل بپن راوت اسٹیڈیم' رکھا گیا


جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا کہ 'جہلم اسٹیڈیم جانباز پورہ کا نام بدل کر "جنرل بپن راوت اسٹیڈیم" رکھنے کو منظوری دی گئی ہے'۔حکمنامے میں کہا گیا کہ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ اس تبدیلی کے سلسلے میں اپنے ریکارڈز میں ترمیم سمیت دوسرے ضروری اقدام کریں گے۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ صوبائی کمشنر کشمیر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اسٹیڈیم کا نام رکھنے کے سلسلے میں ایک مناسب تقریب کا اہتمام کیا جائے'۔


بتادیں کہ جنرل بپن راوت 8 دسمبر 2021 کو اپنی اہلیہ سمیت تامل نادو میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ وہ ہندوستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف تھے۔

مزید پڑھیں:

بتادیں کہ سی ڈی ایس بپن راوت کی زندگی کا ایک بڑا حصہ بھارتی فوج کی خدمت میں گزرا ہے۔ وہ بلندی پر جنگ لڑنے کے ماہر رہے ہیں۔بپن راوت کی پیدائش 16 مارچ 1958 کو پوڑی، اتراکھنڈ میں ایک گڑھوالی راجپوت خاندان میں ہوئی تھی۔ بپن راوت نے 1978 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ بپن راوت نے 2011 میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی سے ملٹری میڈیا اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

بپن راوت نے 01 ستمبر 2016 کو فوج کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا اور 31 دسمبر 2016 کو انہیں بھارتی فوج کے 26 ویں سربراہ کی ذمہ داری ملی۔ وہیں 30 دسمبر 2019 کو وہ بھارت کے پہلے سی ڈی ایس مقرر ہوئے۔ بپن راوت نے 01 جنوری 2020 کو سی ڈی ایس کا چارج سنبھالا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.