ETV Bharat / state

کورونا وائرس: بانڈی پورہ میں بڑے پیمانے پر سیمپلنگ شروع

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 5:52 PM IST

Updated : Aug 10, 2020, 6:04 PM IST

درجنوں غیر مقامی مزدوروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ضلع بانڈی پورہ میں انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر سیمپلنگ شروع کر دی۔

کورونا وائرس: بانڈی پورہ میں بڑے پیمانے پر سیمپلنگ شروع
کورونا وائرس: بانڈی پورہ میں بڑے پیمانے پر سیمپلنگ شروع

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ قصبے میں اُس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی جب تینتیس (33) غیر مقامی مزدوروں کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی۔

غیر مقامی مزدور ضلع کے مختلف علاقوں میں کرائے پر رہائش پذیر ہیں، تاہم اتنے افراد کی کورونا جانچ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے قصبے میں مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا۔

کورونا وائرس: بانڈی پورہ میں بڑے پیمانے پر سیمپلنگ شروع

درجنوں مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت نے قصبے میں تقریبا چھ مقامات پر ماس سیمپلنگ شروع کی جس دوران غیر مقامی مزدوروں کے ساتھ ساتھ سینکڑوں مقامی افراد کے نمونے لیے گئے۔

سی ایم او بانڈی پورہ نے بتایا کہ محکمہ صحت نے چند روز قبل تین سو کے قریب غیر مقامی مزدوروں کی سیمپلنگ کی تھی جس دوران کل تینتیس مزدوروں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے تحصیلدار بانڈی پورہ رؤف اقبال کا کہنا تھا کہ ’’قصبے میں کورونا کے درجنوں مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے قصبے میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ لیا گیا۔‘‘

ضلع انتظامیہ کے مطابق ’’تمام تر قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے بیرون ریاست و ممالک سے آنے والے مسافرین کی ٹیسٹنگ کے بعد ہی انہیں وادی میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔‘‘

Last Updated : Aug 10, 2020, 6:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.