ETV Bharat / state

Mob Lynching in Assam بچہ اغوا کرنے کے شبہ میں ہجوم نے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 8:13 AM IST

Updated : Sep 1, 2022, 11:54 AM IST

آسام کےدھیماجی ضلع کے جونئی علاقہ میں بچہ کے اغوا کے شبہ میں بیس سالہ ارون کمار کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ بتایاجارہا ہے کہ جونئی علاقہ کے کوکے نامی گاؤں میں گزشتہ شب مبینہ طور پر ایک شخص نے بچے کو اس کی ماں کی گود سے چھیننے کی کوشش کی گئی۔ child kidnapping in Assam

ماب لنچنگ
ماب لنچنگ

حال کےایام میں آسام کے مختلف علاقوں سے بچوں کے اغواء کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں،جس سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے-

child kidnapping in Assam

وہیں ریاست کے دھیماجی ضلع کے جونئی علاقہ میں بچہ کے اغوا کے شبہ میں بیس سالہ ارون کمار کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ بتایاجارہا ہے کہ جونئی علاقہ کے کوکے نامی گاؤں میں گزشتہ شب ارون کمار نے مبینہ طور پر ایک بچے کو اس کی ماں کی گود سے چھیننے کی کوشش کی گئی،مقامی لوگوں نے بتایا کہ ماں کے چیخنے پروہ شخص نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی،مگر فوری طور پر گاؤں کے لوگوں نے اس شخص کا پیچھا کیا اور اسے بیکنتھا پور علاقے میں پکڑ لیا،اور اس کی جم کر پٹائی کردی

مزید پڑھیں:Govindgarh Mob Lynching Case ماب لنچنگ پر بی جے پی لیڈر آہوجا کا متنازع بیان، ایف آئی آر درج

جیسے ہی اس واقہ کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی تو پولیس موقع واردات پر پہنچ کر اسے بھیڑ سے بچایا،اور اسے ہسپتال پہنچایا،جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا۔اغوا کے شبہ میں مارے گئے شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

Last Updated : Sep 1, 2022, 11:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.