ETV Bharat / state

Mysterious Death in Anantnag اننت ناگ میں نوجوان پُراسرار طور پر مردہ پایا گیا

author img

By

Published : May 8, 2023, 7:37 PM IST

پیر کے روز اننت ناگ کے حسن پورہ تویلا علاقے میں دھان کے کھیت میں ایک نوجوان کو پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ متوفی کی شناخت عامر رشید گنائی کے طور پر ہوئی ہے۔

youth-found-mysteriously-dead-in-anantnag
اننت ناگ میں نوجوان پُراسرار طور پر مردہ پایا گیا

اننت ناگ میں نوجوان پُراسرار طور پر مردہ پایا گیا

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بیجبہاڑہ کے حسن پورہ تویلا علاقے میں آج ایک نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں ملی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ لاش دھان کے کھیت سے برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حسن پورہ تویلا علاقہ کے مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کی لاش دھان کی گھتیوں میں دیکھی، جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ متوفی کی شناخت عامر رشید گنائی ولد عبدالرشید گنائی کے طور پر ہوئی۔ متوفی حسن پورہ تاویلا کے گاؤں ڈراگڈ کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔

وہیں علاقے میں جب یہ بات پھیلی تو پورے علاقے میں صف ماتم بچھ گیا۔ لواحقین نے انتظامیہ سے نوجوان کی موت کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم تشکیل دینے کی اپیل کی۔ پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ وہیں قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لوحقین کے سپرد کیا گیا جس کے بعد اسے نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Truck Driver Died In Qazigund قاضی گنڈ میں ٹرک ڈرائیور گاڑی میں مردہ پایا گیا

واضح رہے کہ آج قاضی گنڈ علاقہ میں ایک ٹرک ڈرائیور کو مردہ پایا گیا۔ ٹرک ڈرائیور کی شناخت ضلع بارہمولہ کے پانزالہ گُنڈ علاقہ سے تعلق رکھنے والے تاثیر احمد ملا ولد غلام حسن ملا کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹرک ڈرائیور اپنی ٹرک میں سویا ہوا تھا، تاہم صبح کافی دیر تک مذکوہ ڈرائیور ٹرک سے باہر نہ آیا جس کے بعد دیگر ٹرک ڈرائیورس نے اسے باہر آنے کے لیے پکارا، تاہم وہاں سے کوئی رد عمل نہیں آیا جس کے بعد انہوں نے ٹرک کی کھڑکی کھولی اور اندر جانے کے بعد انہوں نے ڈرائیور کو بے ہوشی کی حالت میں پایا۔ اگرچہ بے حوشی کی حالت میں اسے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.