ETV Bharat / state

اننت ناگ کے شہری علاقوں میں وکست بھارت سنکلپ یاترا شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 9:34 PM IST

Viksit Bharat Sankalp Yatra ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد نے کہا کہ وکست بھارت یاترا کے تحت منعقدہ پروگراموں کا بنیادی مقصد سرکاری اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس یاترا سے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

viksit-bharat-sankalp-yatra-begins-in-the-municipal-areas-of-anantnag
اننت ناگ کے شہری علاقوں میں وکست بھارت سنکلپ یاترا شروع

اننت ناگ کے شہری علاقوں میں وکست بھارت سنکلپ یاترا شروع

اننت ناگ: دیہاتی علاقوں کے بعد اننت ناگ کے شہری علاقوں میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت پروگراموں کا انعقاد شروع کیا گیا، جس کے تحت اننت ناگ کے ٹاؤن ہال میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام کی قیادت ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد نے کی، جبکہ اس موقع پر اے ڈی سی اننت ناگ،میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو افسر، پولیس اور سول انتظامیہ کے کئی افسران کے علاوہ سیول سوسائٹی کے ممبران اور عام لوگوں نے شرکت کی۔


اس موقع پر عوام نے اپنے مسائل و مطالبات پیش کیے، جن کو افسران نے غور سے سنا اور انہیں اعلی حکام کی نوٹس میں لاکر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ سرکاری ملازم سے لیکر عام انسان، غرض سماج کا ہر ایک فرد شانہ بشانہ اور کندھے سے کندھا ملا کر ملک اور جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار اپنا کر وزیر اعظم نریندر مودی کے وکست بھارت خواب کو پورا کرنے میں اپنا تعاون دیں گے۔

مزید پڑھیں:

وکست بھارت پروگرام میں عوامی شرکت پر ڈی سی اننت ناگ نے کی لوگوں کی سراہنا


انہوں نے کہا کہ وکست بھارت یاترا کے تحت منعقدہ پروگراموں کا بنیادی مقصد سرکاری اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے اور ضلع میں اس حوالہ سے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں جو عوامی شرکت سے صاف طور پر واضح ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.