ETV Bharat / state

Pahalgam Rafting Accident پہلگام میں رافٹنگ بوٹ حادثے کا شکار، دو سیاح ہلاک

author img

By

Published : May 22, 2023, 10:32 PM IST

پہلگام کے منڈلن علاقے میں رافٹنگ کے دوران ایک بوٹ الٹنے سے دو افراد ہلاک جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پہلگام میں رافٹنگ بوٹ حادثے کا شکار، دو سیاح ہلاک
پہلگام میں رافٹنگ بوٹ حادثے کا شکار، دو سیاح ہلاک

پہلگام میں رافٹنگ بوٹ حادثے کا شکار، دو سیاح ہلاک

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام کے منڈلن علاقے میں آج شام رافٹنگ کے دوران ایک رافٹنگ بوٹ الٹنے سے دو افراد ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منڈلن پہلگام میں آج دریائے لدر میں رافٹنگ کے دوران اچانک ایک کشتی الُٹ گئی، جس میں سیاحوں کا ایک گروپ سوار تھا۔

اس حادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ حادثہ کے فوری بعد راحت بچاؤ کاروائی کے لیے ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم، پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور سبھی لوگوں کو دریا سے باہر نکال کر ضلع ہسپتال داخل کرایا، جہاں ڈاکٹرز نے دو کو مردہ قرار دیے دیا جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں ایک کی حالت نازک دیکھ کر انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کر دیا گیا۔

ہلاک شدگان کی شناخت ہوچکی ہے، جس میں ایک خاتون اور ایک مرد ہیں۔ خاتون کی شناخت 55 سالہ پاٹل شرمیلا بین اور ایک شخص پیٹل بھیکھ بھائی امبالال (50 سالہ) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق احمد آباد گجرات سے بتایا جا رہا ہے۔ علاقے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے راحت بچاؤ کاروائی جاری ہے۔ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بھی شامل ہے خبر لکھنے تک آپریشن جاری تھا۔

بتا دیں کہ پہلگام میں دریائے لدر میں اس سے پہلے بھی رافٹنگ کے دوران اچانک کشتی الُٹ گئی تھی، جس میں محکمہ سیاحت کے ایک ملازم اور 3 روزہ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی ایک خاتون ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: رافٹنگ بوٹ حادثے کا شکار، 2 افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.