ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی سڑک حادثے میں بال بال بچ گئیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 3:36 PM IST

Updated : Jan 11, 2024, 4:37 PM IST

Mehbooba mufi car accident پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی گاڑی کو جمعرات کے روز اننت ناگ میں حادثہ پیش آیا جس وجہ سے گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا، تاہم محبوبہ مفتی اس حادثہ میں بال بال بچ گئیں۔

mehbooba-mufti-escapes-unhurt-in-car-accident-in-anantnag
محبوبہ مفتی کار حادثے میں بال بال بچ گئیں

اننت ناگ: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر، محبوبہ مفتی جمعرات کو اس وقت بال بال بچ گئیں، جب ضلع اننت ناگ کے سنگم نیشل ہائی وے پر ان کی کار کو ایک حادثہ پیش آیا۔

  • PDP chief Mehbooba Mufti’s car met with an accident en route to Anantnag in J&K today. The former CM & her security officers escaped unhurt without any serious injuries: PDP Media Cell pic.twitter.com/k8R6VUTA3B

    — ANI (@ANI) January 11, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی کی گاڑی اس وقت حادثہ کا شکار ہوئی جب ان کی گاڑی سنگم کے مقام پر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک ٹرک سے ٹکرائی۔ اس حادثہ میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ محبوبہ مفتی بلکل محفوظ رہیں۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے میں گاڑی کے ڈرائیور کو چوٹ آئی جس سے علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔دراصل محبوبہ مفتی کو ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل میں آگ متاثرین سے ملنے کے لئے آنا تھا ،جہاں وہ بحفاطت پہنچ گئیں اور ان سے ملاقات کی۔

  • Ms Mufti’s car met with a terrible accident enroute Anantnag today . Thanks to the grace of god she & her security officers escaped unhurt without any serious injuries.

    — Iltija Mufti (@IltijaMufti_) January 11, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی نے ایکس پر لکھا ”اننت ناگ میں محبوبہ مفتی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تاہم اللہ کا شکر ہے کہ حادثے میں کسی کو چوٹ وغیرہ نہیں آئی۔“

  • Glad to hear that @MehboobaMufti Sahiba escaped injury in what could have been a very serious incident. I expect the government to enquire in to the circumstances of the accident. Any gaps in her security that contributed to this accident must be addressed immediately. https://t.co/ELXb2sHhNt

    — Omar Abdullah (@OmarAbdullah) January 11, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
وہیں جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مجبوبہ مفتی کی گاڑی کا حادثہ کی خبر سنتے ہی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ" سن کر خوشی ہوئی کہ محبوبہ مفتی صاحبہ زخمی ہونے سے بچ گئی جو بہت سنگین واقعہ ہو سکتا تھا۔ "

انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا کہ "میں توقع کرتا ہوں کہ حکومت حادثے کے حالات کی انکوائری کرے گی۔ اس کی حفاظت میں کوئی بھی خامی ہو جو اس حادثے کا سبب بنی اسے فوری طور پر دور کیا جانا چاہیے۔"

مزید پڑھیں:

بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں۔ ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

Last Updated : Jan 11, 2024, 4:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.