ETV Bharat / state

Budgam Woman Murder Case اننت ناگ میں خواتین کا احتجاج، مجرم کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 9:39 PM IST

اننت ناگ کے لال چوک گھنٹہ گھر کے سامنے آج آنگن واڑی ورکرس اور ہیلپرس کے بینر تلے بڈگام دوشیزہ کے قتل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاجیوں نے قاتل کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا تاکہ اس طرح کے واقعات آئندہ رونما نہ ہوں۔

Budgam  woman Murder Case:  Womens protest in anantnag, demands hanging for culprit
اننت ناگ میں خواتین کا احتجاج، مجرم کو پھانسی کا سزا دینے کا مطالبہ

اننت ناگ میں خواتین کا احتجاج، مجرم کو پھانسی کا سزا دینے کا مطالبہ

اننت ناگ:ضلع بڈگام کے سائیہ بگ علاقہ میں گزشتہ دنوں ایک تیس سالہ خاتون کا قتل کردیا گیا، جس کے بعد سے پوری وادی میں اس واقعہ کے خلاف لوگ نے احتجاجی مظاہرہ کیے ہیں۔ وہیں آج ضلع اننت ناگ کے لال چوک علاقہ میں گھنٹہ گھر کے سامنے آنگن واڑی ورکرس اور ہیلپرس کے بینر تلے مختلف علاقوں سے آئی ہوئی خواتین نے اس قتل کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاجی خواتین نے قاتلوں کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

اگرچہ پولیس نے اس معاملہ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، تاہم احتجاجیوں نے اس جرم کو انجام دینے والے مجرم کو سزائے موت کی مانگ کی ہے۔ احتجاجی خواتین نے اس وحشیانہ قتل کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ اس قاتل کو سخت سزا دی جانی چاہئے تاکہ اس کی سزا سے ایک مثال قائم ہو اور آئندہ اس طرح کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہ آیا۔احتجاجی خواتین نے انتظامیہ نے اس قتل کے ملزم کو سخت ترین سزا دینے کی اپیل کی تاکہ آئندہ اسے جرم پھر سے پیش نہ آئے۔انہوں نے مزید کہا اگر اس معاملے میں کوئی پیش قدمی جلد سامنے نہیں آئی تو آنے والے دنوں میں احتجاج سنگین نوعیت کا ہوگا۔

مزید پڑھیں: Budgam Man Kills 30-Year-Old Woman بڈگام میں تین دنوں میں قتل کی دو وارداتیں، ملزم نے لاش کے ٹکرے ٹکرے کردیے

واضح رہے کہ رواں ماہ کی سات تاریخ کو سوئیہ بگ علاقہ میں 30 سالہ دوشیزہ اپنے گھر سے کمپوٹر سنٹر کے لیے نکلی اور پھر وہ اپنے گھر واپس نہیں آئی۔ اگرچہ اہل خانہ نے خاتوں کی گمشدگی کی رپورٹ مقامی پولیس تھانہ میں درج کرائی، تاہم پولیس نے جب اس معاملہ کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ 30 سالہ عارفہ کا قتل کردیا گیا ہے اور اس کے جسم کے کئی ٹکرے کر دیے گئے ہیں۔ اس وحشیانہ واقعہ کے خلاف نہ صرف اننت ناگ بلکہ پوری یو ٹی کے لوگوں نے احتجاج کیا اور اس قتل کے ملزم کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.