ETV Bharat / state

Production Of Mushkbudji Rice In Kashmir : مشک بدجی، ــعالمی مارکیٹ میں بنا رہا اپنی پہچان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 3:44 PM IST

وادی کشمیر میں چاول کی ایک نایاب قسم ’’مشک بدجی‘‘ کو جی آئی ٹیگ ملنے کے بعد کسان کافی خوش ہے، کسانوں سمیت محکم زراعت کو اس خوشبو دار اور لذیذ چاول کی عالمی منڈی میں بہتر قیمت حاصل ہونے کی امید ہے۔

ا
ا

مشک بدجی، ــعالمی مارکیٹ میں بنا رہا اپنی پہچان

اننت ناگ (جموں کشمیر) : گزشتہ برس مشک بدجی چاول کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی تھی تاہم رواں برس کسانوں کو بہتر پیداوار کی امید ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ساگم علاقے سے تعلق رکھنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تیس برسوں سے مشک بدجی چاول کی کاشت کر رہے ہیں، جس کے لئے محکمہ زراعت ہمیشہ کسانوں کو اپنا تعاون فراہم کر رہا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت انہیں وقت پر مختلف قسم کی ادویات فراہم کرتا ہے، جس کا استعمال کر کے امسال مشک بدجی کی فصل اچھی رہی اور کسانوں کو بہتر پیداوار کی امید ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں مشک بدجی کی کھیتی کی جانب کسانوں کا رجحان بڑھ رہا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔

کسانوں کا ماننا ہے کہ ماضی قریب میں مشک بدجی چاول کی خرید و فروخت جموں و کشمیر اور چند بیرون ریاستوں تک ہی محدود تھی تاہم رواں برس خوشبو دار مشک بدجی چاول کو جغرافیکل ٹیگ (جی آئی ٹیگ) ملا ہے جس سے کسانوں کو کافی فائندہ پہنچنے کی امید ہے۔ ساگم کے کسان پُر امید ہیں کہ جی آئی ٹیک کے سبب انہیں عالمی منڈی میں مشک بدجی چاول کی بہتر قیمت فراہم ہوگی۔

ادھر، محکمہ زراعت کے چیف ایگریکلچر آفسر، اعجاز حسین، کا کہنا ہے کہ جی آئی ٹیک کے بعد مشک بدجی چاول کی عالمی سطح پر مارکیٹنگ کے لیے محکمہ کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بھی جی آئی ٹیگ اور امسال بہتر فصل کے سبب کسانوں کی آمدن میں اضافہ کی امید ظاہر کی۔ اعجاز حسین کا کہنا ہے کہ، کسانوں کی دیرینہ مانگ کے پیش نظر، جی آئی ٹیگ کے بعد اب مشک بدجی کی پیکنگ وغیرہ کے لیے ایک پروسیسنگ سنٹر کی بھی جلد ہی تعمیر شروع کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اراضی کی نشاندہی کے بعد ہی فوری طور پر پروسیسنگ یونٹ کی شروعات کی جائے گی اور مشک بدجی کی عالمی سطح پر مارکیٹنگ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: برفباری سے مُشک بُدجی چاول اگانے والے کسان کافی خوش

واضح رہے کہ مشک بدجی دکھنے میں عام چاول ہی ہوتے ہیں تاہم اسے پکانے کے بعد اس کی لاجواب مہک سے ماحول معطر ہو جاتا ہے جبکہ یہ چاول بھی ذائقے میں انتہائی لذیذ ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.