ETV Bharat / sports

IND vs ENG بھارتی خواتین ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو شکست دے دی

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 11:38 AM IST

بھارتی خواتین ٹیم کو پہلے میچ میں نو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تین میچوں کی سیریز میں اپنی امیدیں زندہ رکھنے کے لیے بھارتی ٹیم کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔

India Women vs England Women Match 2nd T20I
بھارتی خواتین ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو شکست دی

نئی دہلی: بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی ہے۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسمرتی رندھاوا نے شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت بھارت خواتین ٹیم نے 8 وکٹوں سے انگلینڈ کو شکست دے دی۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی ٹیم کو نو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تین میچوں کی سیریز میں اپنی امیدیں زندہ رکھنے کے لیے بھارت ٹیم کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے تھے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے فرییا کیمپ نے 51 جب کہ مایا بوچیئر نے 34 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز اچھا اسکور نہیں کرسکے۔ بھارت کی جانب سے اسنیہ رانا نے تین، جب کہ رینوکا سنگھ اور دیپتی شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارتی ٹیم نے 143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھی شروعات کی۔ اگرچہ شیفالی ورما 20 رنز بناکر آوٹ ہوگئیں، لیکن اس وقت تک ٹیم پاور پلے میں 55 رنز بنا چکی تھی۔ بھارت کی دوسری وکٹ 77 کے سکور پر گری جب دیلان ہیملتا 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد اوپنر اسمرتی مندھانا اور کپتان ہرمن پریت کور کے درمیان شاندار شراکت داری ہوئی اور ٹیم نے ہدف 16.4 اوور میں حاصل کر لیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.