ETV Bharat / international

South Korea Corona Update کوریا میں کورونا کے ایک لاکھ انتالیس ہزار سے زیادہ نئے کیسز

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 12:11 PM IST

کورین ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 39 ہزار 339 نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کُل تعداد 2 کروڑ 50 لاکھ 88 ہزار 640 ہو گئی ہے۔ Corona in South Korea

کوریا میں کورونا کے ایک لاکھ انتالیس ہزار سے زیادہ نئے کیسز
کوریا میں کورونا کے ایک لاکھ انتالیس ہزار سے زیادہ نئے کیسز

سیول: جنوبی کوریا میں کورونا کی وبا نے ایک بار پھر اپنی شدت دکھانی شروع کردی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1.39 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورین ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 39 ہزار 339 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 2 کروڑ 50 لاکھ 88 ہزار 640 ہو گئی ہے۔ ایک دن پہلے کیسز کی یومیہ تعداد 1,50,258 تھی جبکہ ایک ہفتہ قبل یہ 1,80,763 تھی۔ پچھلے ایک ہفتے کے دوران اوسطا یومیہ کیسز کی تعداد 1,29,473 رہی۔ new Corona cases in South Korea

یہ بھی پڑھیں: Corona in South Korea جنوبی کوریا میں کورونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد نئے کیسز

ایجنسی کے مطابق نئے کیسز میں سے 456 درآمدی ہیں اور ایسے کیسز بڑھ کر 56,160 ہو گئے ہیں۔ اس وقت ملک میں شدید متاثرین کی تعداد 573 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے جس کے بعد اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 224 ہو گئی۔ ملک میں اس وقت اموات کی شرح 0.12 فیصد ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.