ETV Bharat / international

چین میں کورونا انفیکشن کے 57 نئے معاملے

author img

By

Published : Nov 13, 2021, 10:18 PM IST

کمیشن نے کہا کہ مقامی لوگوں سے رابطے کے ذریعے متاثر ہونے والے نئے معاملوں میں سے 40 لیاؤننگ میں، چار چار ہیبی اور اندرونی منگولیا میں، تین جیانگسی، دو ہیلونگ جیانگ میں اور ایک ایک بیجنگ، ہینان، سیچوان اور یوننان میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا
کورونا

چین میں مقامی لوگوں سے رابطے کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 57 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ قومی صحت کمیشن نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔

کمیشن نے کہا کہ مقامی لوگوں سے رابطے کے ذریعے متاثر ہونے والے نئے معاملوں میں سے 40 لیاؤننگ میں، چار چار ہیبی اور اندرونی منگولیا میں، تین جیانگسی، دو ہیلونگ جیانگ میں اور ایک ایک بیجنگ، ہینان، سیچوان اور یوننان میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:چین طالبان سے سمجھوتہ کرے گا: جوبائیڈن

کمیشن نے بیرون ملک سے متاثرہ 18 معاملوں کے بارے میں بھی اطلاع دی ہیں۔ جن میں سے ایک میں پہلے کورونا کی علامات نہیں پائی گئیں۔ اس کے علاوہ شنگھائی میں باہر سے ایک نیا مشتبہ معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ جمعہ کو ملک میں اس وبا کی وجہ سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.