ETV Bharat / entertainment

SidKiara Pre-wedding Outfits: سدھارتھ اور کیارا کی نئی تصاویر دیکھ کر انسٹاگرام صارفین لطف اندوز ہوئے

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 12:11 PM IST

کیارا اڈوانی کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں وہ منیش ملہوترا کی ڈیزائن کردہ لہنگے میں خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی سنگیت تقریب کی تصاویر دیکھ کر خوش ہیں۔

سدھارتھ اور کیارا کی نئی تصاویر دیکھ کر انسٹاگرام صارفین محظوظ ہوئے
سدھارتھ اور کیارا کی نئی تصاویر دیکھ کر انسٹاگرام صارفین محظوظ ہوئے

ممبئی: مشہور بالی ووڈ جوڑی کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی ایک ساتھ کچھ نئی تصویریں سامنے آئی ہیں۔ منگل کی رات کیارا نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ شاندار تصاویر شیئر کی ہیں جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین محظوظ ہوگئے ہیں۔ یہ دونوں 7 فروری کو راجستھان کے جیسلمیر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور ان کی شاہی شادی جیسلمیر کے سوریا گرھ پیلیس میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں ہوئی۔ SidKiara pre-wedding outfits

کیارا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں کے بعد مداح انداز لگارہے ہیں کہ یہ تصویریں کیارا اور سدھارتھ کی سنگیت تقریب کی ہیں حالانکہ اداکارہ نے ان تصاویر کے کیپشن میں اس کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔ ان تصویروں میں کیارا کو منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ خوبصورت سہنرے رنگ کے لہنگے میں زیب تن دیکھا جاسکتا ہے۔ کیارا کے اس لہنگے میں تقریبا 98 ہزار چمکتے ہوئے سوارووسکی کرسٹل لگے ہوئے ہیں۔ کیارا نے اپنے اس لہنگے کے ساتھ منیش ملہوترا کے ڈیزائن کیے گئے زیوارت بھی پہنے۔

کیارا کے علاوہ سدھارتھ ملہوترا بھی منیش ملہوترا کی ڈیزائن کردہ سیاہ رنگ کی شیروانی میں نظر آئے۔ سدھارتھ کے اس خوبصورت شیروانی میں سوارووسکی کرسٹل کی دستکاری کی گئی ہے۔ کیارا نے انسٹاگرام پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' اس رات میں کچھ تھا۔۔ وہ واقعی خاص تھی'۔۔ اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کرن جوہر نے تبصرہ کرتے ہوئے منیش ملہوترا کو ٹیگ کیا۔

وہیں مداحوں نے بھی اس پوسٹ پر جم کر تبصرہ کیا۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' بہت سارا پیار لیکن اب کتنا جلن محسوس کریں'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' انسٹاگرام کھولنے سے کتنی خوشی محسوس ہوتی ہے'۔

واضح رہے کہ ممبئی میں کیارا اور سدھارتھ کی شادی کی استقبالیہ تقریب میں ہدایتکار کرن جوہر سے لے کر کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، کاجول، گوری خان، سنجے لیلا بھنسالی سمیت بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ جوڑے نے اپنے قریبی دوستوں کے لیے دہلی میں اور بعد میں 12 فروری کو ممبئی میں اپنے ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

مزید پڑھیں:کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی نئی تصاویر سامنے آئیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.