MP Minister Demands to Ban Thank God: مدھیہ پردیش کے وزیر کا فلم تھینک گاڈ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 12:12 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر کا فلم تھینک گاڈ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
مدھیہ پردیش کے وزیر کا فلم تھینک گاڈ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ ()

مدھیہ پردیش کے وزیر تعلیم نے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر کو خط لکھ کر فلم 'تھینک گاڈ' پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ہندو دیوتا کو نامناسب طریقے سے دکھایا گیا ہے۔MP Minister Demands to Ban Thank God

(مدھیہ پردیش): مدھیہ پردیش کے وزیر تعلیم وشواس سارنگ نے منگل کو مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر کو اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی آئندہ فلم 'تھینک گاڈ' پر پابندی لگانے کے سلسلے میں ایک خط لکھا۔MP Minister Demands to Ban Thank God

بی جے پی لیڈر وشواس سارنگ نے اپنے خط میں دعویٰ کیا کہ آئندہ کامیڈی فلم 'تھینک گاڈ' میں ہندو دیوتاؤں کی نامناسب تصویر کشی کی گئی ہے۔ وہیں اب اطلاعات و نشریات کی وزارت کی جانب سے سرکاری بیان جاری کرنے کا انتظار ہے۔ خیال رہے کہ اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی 'تھینک گاڈ' ایک فیملی تفریحی فلم ہے جس میں اجے دیوگن، سدھارتھ ملہوترا اور راکل پریت سنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔

فلم میں ایک عام آدمی (جس کا کردار سدھارتھ ملہوترا نے ادا کیا ہے) کی کہانی کو دکھایا گیا ہے جو ایک حادثے کا شکار ہوجاتا ہے، جس کے بعد وہ زندگی اور موت کے درمیان میں موجود ایک دنیا میں داخل ہو جاتا ہے، جہاں اس کی ملاقات چترگپت (اجے دیوگن نے ادا کی) سے ہوتی ہے جو سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ کوئز کا کھیل کھیلتا ہے، جس کا نام اس نے'گیم آف لائف' رکھا ہے۔

حال ہی میں فلم کے میکرز نے ٹریلر اور فلم کے پہلے گانے 'مانیکے' کو ریلیز کیا تھا جسے ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا۔ جبکہ سدھارتھ اور راکل اسکرین پر اپنا جادو بکھیرتے نظر آئیں گے۔ فلم 'دے دے پیار دے' اور 'رن وے 34' کے بعد اجے دیوگن کے ساتھ راکل کی یہ تیسری فلم ہوگی ہے۔ فلم رواں سال 25 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اترپردیش کے شہر جونپور میں بھی فلم کے مرکزی اداکار اجے دیوگن، سدھارتھ ملہوترا سمیت فلم کے ہدایتکار اندر کمار کے خلاف ایک مقدمہ دجر کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق انہوں نے جو اپنی فلم کا ٹریلر جاری کیا ہے، اس میں مذہب کا مذاق اڑایا گیا ہے اور مذہبی جذبات کو بھی ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Case Filed Against Thank God Cast: تھینک گاڈ کے اداکار اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کے خلاف مقدمہ درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.