ETV Bharat / city

Accident In Udhampur: اُدھمپور سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک، تین زخمی

author img

By

Published : Mar 24, 2022, 10:05 PM IST

جموں ڈویژن کے ضلع ادھمپور کے کیلا رام نگر علاقے میں ایک نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 4 افراد ہلاک جبکہ تین کے شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔Accident In Udhampur

four-killed-three-injured-in-udhampur-road-accident
اُدھمپور سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک، تین زخمی

ادھم پور:جموں وکشمیر کے ضلع اُدھم پور کے کیلا رام نگر علاقے میں ایک نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔حادثے میں 4 افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ تین کی حالت ہسپتال میں تشویشناک بنی ہوئی ہے۔Accident In Udhampur

اُدھمپور سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک، تین زخمی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز اُدھم پور کے کیلا رام نگر کے نزدیک ایک ایکو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکو آپریشن شروع کیا جس دوران زخمی ہوئے چھ افراد کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے چار کو مردہ قرار دیا جبکہ تین کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

حادثے میں مہلوکین میں دس سالہ لڑکا اور ڈیڑھ سال کی بچی شامل ہیں۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.