ETV Bharat / city

ادھمپور: سڑک حادثہ میں ڈی ڈی سی چیئرمین کے بیٹے کی موت

author img

By

Published : Jul 11, 2021, 12:23 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے ڈی ڈی سی کے صدر لال چند بھگت کے فرزند وکی کی سورسر مانسر علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔

ڈی ڈی سی چیئیرمین کے بیٹے کی موت
ڈی ڈی سی چیئیرمین کے بیٹے کی موت

یہ حادثہ مذکورہ علاقہ کے جیتھلی مقام کے پاس گذشتہ شب ساڑھے دس بجے پیش آیا۔ اس سڑک حادثہ میں وکی کی موت جبکہ دو دیگر کے زخمی ہونے کی اطلا ع ہے۔

ی ڈی سی چیئیرمین کے بیٹے کی موت

پولیس کے مطابق گذشتہ شب تین دوست ادھمپور سے جموں کی طرف جارہے تھے۔ رات تقریبا ساڑھے دس بجے گاڑی پر کنٹرول کھو دینے کے سبب گاڑی گہری کھائی میں گر گئی۔

اس حادثہ میں وکی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کے دو ساتھی شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لئے پی ایچ سی سینٹر پہنچایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.