ETV Bharat / city

سرینگرمیں نجی لائبریری کے قیام سے طلباء مطمئن

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 12:31 PM IST

Updated : Oct 1, 2021, 12:39 PM IST

سرینگرمیں ایک نجی لائبیرری کے قیام سے جہاں ایک طرف تعلیم یافتہ افراد اس سے فائدہ اٹھارہے ہیں تو وہیں دوسری جانب مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریوں میں مصروف طلباء بھی اس سے مستفید ہورہے ہیں۔

طلباء مطمئن
طلباء مطمئن

مرکز کے زیرِ انتظام خطہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں اب ایک نجی لائبریری کے قیام سے جہاں ایک طرف تعلیم یافتہ افراد کو فائدہ پہنچ رہا ہے تو وہیں دوسری جانب مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریوں میں مصروف طلباء بھی اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔

طلباء مطمئن

سرینگر کے نیلام چوک میں واقع اس لائبریری میں طلباء کے لیے تمام ضروری سہولیات جیسے انٹرنیٹ، کینٹین اور علحیدہ ڈیسک موجودہیں۔

لائبریری کی کوآرڈینیٹر برجیس بشیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "نجی لائبریری کے قیام کا خیال اس لیے آیا کیونکہ وادی کے طلباء کو امتحانات کی تیاری کے لیے باہر جانا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ جب جموں میں ایسی لائبریری قائم کی جا سکتی ہے تو سرینگر میں کیوں نہیں؟ انہیں مقاصد کے تحت اس لائبریری کا قیام عمل میں آیا ہے ۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ "اگرچہ اس لائبریری کو رواں برس مارچ کے مہینے میں ہی قائم کیا گیا ہے۔ اتنے کم عرصے میں تیاری کر کے حال میں ہوئے نیٹ کے امتحانات میں 40 بچوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

لائبریری میں طلباء کو فراہم کردہ سہولیات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "یہ وادی کی پہلی نجی لائبریری ہے اور یہ چوبیس گھنٹے کھلی رہتی ہے۔ یہاں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے علحیدہ انتظامات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ سی سی ٹی وی اور وائی فائی جیسی خدمات بھی موجود ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ لائبریری میں پُر سکون ماحول ہے۔" اس کے علاوہ طلباء اس لائبریری میں کئے جانے والے مطالعے اور علمی سرگرمیوں سے مطمئن نظر آرہے ہیں۔

ایک طالب علم نے کہا کہ "یہاں کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔ پرسکون ماحول میں مطالعہ کا ماحول ہے۔ اور وقتاً فوقتاً اساتذہ سے مشورہ بھی کرتے ہیں۔

وہیں ایک دوسری طالبہ کا کہنا ہے کہ یہاں آکر مطالعہ کرنے سے ان کے والدین مطمئن ہیں ۔

مزید پڑھیں:لائبریری انفارمیشن سائنس شعبہ کے زیراہتمام ویب ٹاک کا اہتمام

لائبریری کے منتظمین کادعویٰ ہے کہ کورونا وبا کےدوران لائبریری قیام میں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا

انہوں نے کہا کہ اس لائبریری کے لئے اشتہار کی ضرورت پیش نہیں آئی ۔اس وقت تقریباً 60 سے زائد طلباء اس لائبریری سے مستفید ہورہے ہیں۔

Last Updated : Oct 1, 2021, 12:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.