ETV Bharat / city

OPD Service Shuts in SKIMS Bemina & SMHS: سکمز بمنہ اور ایس ایم ایچ ایس میں او پی ڈی خدمات بند

author img

By

Published : Jan 14, 2022, 9:33 PM IST

وادی کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز میں ہورہے اضافے کے پیش نظر سکمز بمنہ اور ایس ایم ایچ ایس اہستپال میں او پی ڈی خدمات اور جراحی کے عمل کو اگلے اعلان تک بند کرنے کا فیصلہ OPD Service Shuts in SKIMS Bemina & SMHS کیا گیا ہے۔

srinagars-smhs-hospital-and-skims-bemina-shuts-opds-after-covid-19-surge
سکمز بمنہ اور ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں او پی ڈی خدمات بند کردی گئی

وادی کشمیر میں کورونا کے مثبت معاملات Corona Cases In J&k میں ہو رہے ہوش ربا اضافے کے پیش نظر سکمز بمنہ اور ایس ایم ایچ ایس اہستپال میں او پی ڈی خدمات اور جراحی کے عمل کو اگلے اعلان تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سکمز میڈیکل کالج ہسپتال بمنہ SKIMS Bemina کے پرنسپل کی جانب سے ایک سرکیولر میں ڈویژنل کمشنر کشمیرDivisional Commissioner Kashmir کے زیر توثیق آرڈر نمبر DDRK/COVID/2021_22/8854_8600 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سکمز بمنہ کو مخصوص کووڈ-19 ہسپتال نامزد کیا گیا یے،جس کے چلتے او پی ڈی سروس کو بند کردیا گیا ہے۔

ایسے میں اب ہسپتال میں آوٹ ڈور بیماروں کے لیے او پی ڈی خدمات OPD Service Suspended اور بغیر ایمرجنسی کے تمام سرجریز کے عمل کو فی الحال کے لیے بند کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:RAT Test Mandatory For Patients, Attendants in Kashmir: کشمیر میں مریضوں کےلیے آر اے ٹی ٹسٹ کا لزوم

ادھر کشمیر کے بڑے ہسپتال ایس ایم ایچ ایس اہسپتال میں بھی کورونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے او پی ڈی سروس اور سرجریز کرنے کے عمل کو وقتی طور بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ۔تاہم ہسپتال میں ایمرجنسی سرجری جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 2456 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 934 پازیٹو کیسز جموں صوبے سے جبکہ 1522 پازیٹو کیسز کشمیر صوبے سے درج کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.