ETV Bharat / city

ترال: بالائی علاقوں میں برفباری شروع

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 10:07 AM IST

Updated : Oct 23, 2021, 12:02 PM IST

ترال کے بالائی علاقوں دودھ مرگ، ناگہ بل، زراڈی ہارڈ اور ذوستان سے برف باری شروع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے، جس کی وجہ سے کسانوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔

بالائی علاقوں میں برفباری شروع
بالائی علاقوں میں برفباری شروع

محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کے عین مطابق گزشتہ روز سے ہی وادی کے موسم میں تبدیلی آگئی ہے جہاں میدانی علاقوں میں تیز بارش ہو رہی ہے، وہیں بالائی علاقوں میں برفباری کی اطلاعات ہیں۔

ترال کے بالائی علاقوں دودھ مرگ، ناگہ بل، زراڈی ہارڈ اور ذوستان سے برف باری شروع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے، جس کی وجہ سے کسانوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔

بالائی علاقوں میں برفباری شروع

مزید پڑھیں: اننت ناگ: قبل از وقت برفباری کی پیشگوئی سے میوہ کاشتکار فکر مند

برف باری کی وجہ سے لداخ قومی شہر کو ٹریفک کی نقل وحمل کی خاطر بند کیا گیا ہے۔ موسم میں تبدیلی کے پیش نظر درجہ حرارت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔ وادی کشمیر میں25 اکتوبر تک بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

بالائی علاقوں خاص طور پر مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ اور دیگر کئی مقامات پر تازہ برفباری ہونے کے علاوہ وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی۔

رات بھر وقفے وقفے سے بارشوں کاسلسلہ جاری رہا اور صبح دس بجے تک وادی کے شمال و جنوب میں واقع اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ جس کے بعد موسم ابر آ لود رہا اور ٹھنڈ ی ہوائیں چلتی رہیں جبکہ بارش اور برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے، جسکی وجہ سے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال کیا ہے جبکہ اپنے اپنے گھروں میں گرمی کا انتظام بھی لوگ کر رہے ہیں۔

لوگوں کے مطابق برفباری سے میوہ دار درختوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ علاقے میں برفباری شروع ہوتے ہی بجلی کی کٹوتی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Last Updated : Oct 23, 2021, 12:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.