ETV Bharat / city

Grenade Attack in Shopian & Tral: شوپیاں اور ترال میں گرینیڈ حملہ، تین سی آر پی ایف اہلکار زخمی

author img

By

Published : Mar 19, 2022, 8:02 PM IST

Updated : Mar 19, 2022, 10:14 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ حملہ کیا۔ اس حملہ میں ایک سی آر پی ایف اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ وہیں ترال نودل علاقے میں بھی عسکریت پسندوں کی جانب سے سی آر پی ایف کیمپ پر حملہ کیا گیا۔Grenade Attack in Shopian & Tral

Grenade attack in Shopian
شوپیاں میں سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ حملہ

شوپیاں :جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ حملہ کیا اس حملہ میں ایک سی آر پی ایف اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ وہیں ترال علاقے میں بھی عسکریت پسندوں کی جانب سے سی آر پی ایف کیمپ پر حملہ کیا گیا۔Grenade Attack in Shopian & Tral


تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں نے رات 8 بجے بابہ پورہ زینہ پورہ میں قائم 178 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ حملہ کیا۔ حملے کے بعد سی آر پی ایف اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چند فائر بھی کیے۔

اطلاع کے مطابق حملے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوا ہے،جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔زخمی اہلکار کی شناخت امت کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

اس دوران فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں عسکریت پسندوں نے نودل ترال میں قائم سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ حملہ کیا۔ گرینیڈ حملے میں دو سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

اطلاعات کے مطابق تقربیاً آٹھ بجے کے قریب عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کیمپ پر ایک گرینیڈ پھینکا۔حملے کی وجہ سے کیمپ میں تھوڈی دیر کے لیے افرا تفری پھیل گئی۔

حملے میں دو سی آر پی ایف جوان زخمی ہوگئے ہیں جن کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔زخمی اہلکاروں کی شناخت چندر شیکھر اور شھزار احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

سکیورٹی فورسز نے حملہ اوروں کی تلاش کے لیے نزدیکی علاقے کو محاصرے میں لیا جبکہ حملے کے حوالے سے ایف آئی ار درج کی گئی ہے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوئے ہے جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ شاہ نے آج سی آر پی ایف کی 83ویں یوم تاسیس پریڈ میں شرکت کی۔

Last Updated : Mar 19, 2022, 10:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.