ETV Bharat / city

کولگام میں نامعلوم بندوق برداروں نے بی جے پی لیڈر کو گولی ماری

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 5:03 PM IST

Updated : Aug 17, 2021, 6:48 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں نامعلوم بندوق برداروں کی جانب سے مقامی بی جے پی لیڈر پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ہے۔

فوٹو
فوٹو

اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے آج دوپہر بعد برازلو جاگیر کولگام علاقے میں بی جے پی کے لیڈر اور حلقہ انتخاب ہوم شالی بُگ کے انچارج جاوید احمد ڈار ولد عبداللہ ڈار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

کولگام میں نامعلوم بندوق برداروں نے بی جے پی لیڈر کو گولی ماری

اگرچہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے اس معاملے کے سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے جب کہ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عسکریت پسندوں نے بی جے پی کے لیڈر غلام رسول اور ان کی اہلیہ کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

Last Updated : Aug 17, 2021, 6:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.