ETV Bharat / city

Mehbooba Mufti Visits Roop Nagar Jammu: محبوبہ مفتی کا جے ڈی اے انہدامی کارروائی کے متاثرین کنبوں سے ملاقات

author img

By

Published : Jan 17, 2022, 11:01 PM IST

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے آج روپ نگر علاقہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران مصوفہ نے جموں ڈولمپںٹ اتھارٹی Jammu Development Authority کی جانب سے حالیہ انہدامی کارروائی JDA Demolition Drive کے متاثرہ کنبے سے اظہار یکجہتی پیش کی۔

mehbooba-mufti-visits-gujjar-families-in-roop-nagar-extends-solidarity
محبوبہ مفتی کا جے ڈی اے انہدامی کارروائی کے متاثرین کنبوں سے ملاقات

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتیMehbooba Mufti On JDA Demolition Drive نے آج روپ نگر علاقہ کا دورہ کیا اور انہدامی کارروائی سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کی۔

محبوبہ مفتی کا جے ڈی اے انہدامی کارروائی کے متاثرین کنبوں سے ملاقات

انہوں نے جموں میں گوجر بکروال طبقہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے پر مرکز اور جموں و کشمیر انتظامیہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف قبائلی اور پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بے گھر کرکے مرکزی حکومت بیرون ریاست کے لوگوں کو یہاں بسانے کی کوشش کر رہا ہیں اور دوسری جانب پسماندہ طبقوں کو بااختیار بنانے کی بڑی بڑی باتیں پیش کرتی ہیں۔

جموں ڈولمپنٹ اتھارٹی کی جانب سے روپ نگر میں مخصوص طبقے کو نشانہ بنانے اور اُن کے مکان منہدم کرنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس غیر قانونی اور بلا جواز کارروائی پر فوری روک لگانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:Protest Sit-in Continues Against Jammu Development Authority's Demolition: جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مسماری مہم کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری


انہوں نے کہا کہ بھاجپا کے برسراقتدار میں آنے کے ساتھ ہی جموں میں اقلیتی طبقہ کو مختلف طریقوں سے پریشان کرنے کی شروعات ہوئی، جنگلاتی اراضی کے نام پر مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلائے گئے۔

انہوں نے کہا حکومت کو اس بات کی وضاحت کرنی چاہئے کہ پورے جموں کو چھوڑ کر اُنہی علاقوں میں انہدامی کارروائی کیوں کی جارہی ہے جہاں مسلمان قیام پذیر ہیں۔

مزید پڑھیں:NC over Demolition Drive in Jammu: 'روپ نگر جموں میں انہدامی کارروائی قابل افسوس'

محبوبہ مفتی نے متاثرہ افراد سے پارٹی کی طرف سے مدد کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.