ETV Bharat / city

EJAC on New Order for Government Employees: ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی برہم، انتظامیہ ملازمین کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھے

author img

By

Published : Jan 29, 2022, 10:30 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے بعض قوانین میں ترمیم کیے جانے کی وجہ سے اب سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی مالیت دو ماہ کی تنخواہ سے زائد ہونے پر اپنی مکمل تفصیلات فراہم کرنی ہوگی۔ جس پر جموں و کشمیر ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ملازمین کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھے۔ EJAC on New Order for Government Employees

جموں و کشمیر ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر
جموں و کشمیر ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر

جموں و کشمیر میں ان سرکاری ملازمین Government Employees of jammu and kasmir کو اپنے منقولہ اثاثوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنی ہوگی جن کی مالیت ان کی دو ماہ کی تنخواہ سے زائد ہوگی۔

جموں و کشمیر ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر

اس سلسلہ میں جموں و کشمیر ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنی برہمی کا اظہار EJAC on New Order for Government Employees کیا، کمیٹی کے صدر محمد رفیق راتھر نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے متعدد دفعہ کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے ملازمین انتظامیہ کے اہم اثاثے میں سے ایک ہیں لیکن سرکار اب ملازمین پر بھروسہ نہیں کر رہی ہے جو کہ بد قسمتی کی بات ہے۔

انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کے رویے سے جموں و کشمیر کے ملازمین ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں اگر ملازمین کو شک کی نگاہ سے دیکھا جائے گا تو ہم اس کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے تیار ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکار کو حق ہیں کہ اگر کوئی ملازم ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں تو اس کے خلاف کاروائی کی جانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: EJAC held Press Conference:'ملازمین کے مطالبات جلد از جلد حل کئے جائیں'

انہوں نے مزید کہا کہ ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل حقیقی اور جائز ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ وہ ہماری بات کو سنیں اور بغیر کسی تاخیر کے ان مسائل کو حل کریں۔

واضح رہے کہ سرکاری حکم نامہ کے مطابق جموں و کشمیر پبلک سرونٹ ڈیکلریشن آف پراپرٹی اینڈ ادر ایسٹس کے قواعد کے تحت ہر سرکاری ملازم کی منقولہ جائیداد کے حصول یا منتقلی سے متعلق حکام کو آگاہ کرنا ہوگا جہاں جائیداد کی قیمت ان کی دو ماہ کی تنخواہ سے زائد ہو‘۔

قوانین میں ترمیم سے قبل ملازمین کو اپنی منقولہ جائیدادوں کی تفصیلات کو ظاہر کرنا پڑتا تھا اگر ان کی قیمت 20 ہزار روپے سے زیادہ ہو۔ جبکہ نئے قواعد کے مطابق، ملازمین کو اپنے سالانہ گوشواروں میں اپنے نقدی بقایہ جات، بچت، جمع، شیئر، کیش سرٹیفکیٹس، فکسڈ ڈیپازٹس، سیکورٹی بانڈ، زیورات اور گھریلو الیکٹرک اور الیکٹرانک مصنوعات وغیرہ کی تفصیلات فراہم کرنی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.