AAP Held Party Convention In Bandipora: عام آدمی پارٹی کا بانڈی پورہ میں اہم اجلاس

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 7:50 PM IST

عام آدمی پارٹی نے بانڈی پورہ میں ایک اجلاس منعقد کیا۔
AAP Held Party Convention In Bandipora ()

بانڈی پورہ کے نائدکھے سوناواری میں عام آدمی پارٹی جموں وکشمیر کا ایک اجلاس منعقد AAP Held Party Convention In Bandipora ہوا جس کے دوران پارٹی کے لئے ایک ممبر شپ ڈرائیو کا آغاز کیا گیا۔

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نائدکھے سوناواری علاقے میں عام آدمی پارٹی جموں وکشمیر کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران سوناواری سے تعلق رکھنے والے زن و مرد کی ایک اچھی تعداد نے حصہ لیا اور پارٹی کے لئے ایک ممبر شپ ڈرائیو کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر عام آدمی پارٹی جموں وکشمیر کے کنوینر ناصر علی کوچک موجود تھے اور ان کے ساتھ کئی دیگر عہدیداران بھی اجلاس میں موجود رہے۔

AAP Held Party Convention In Bandipora


اجلاس کے دوران خطاب میں کئی مقررین نے لوگوں کو عام آدمی پارٹی سے جڑنے کی دعوت دی اور ان سے اس بات کا وعدہ کیا گیا کہ اگر مستقبل میں عام آدمی جموں وکشمیر میں ابھر کر سامنے آئی تو نئی دہلی کے طرز پر یہاں بھی تعلیم، بجلی، پانی، سڑکیں اور طبی وسائل کو بہتر بنانے کے علاوہ نوجوانوں کو روزگار اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے کوشش کی جائے گی۔

عام آدمی پارٹی کشمیر کے کنوینر ناصر علی کوچک نے کہا کہ انہوں نے کشمیر کے لئے ایک اچھی حکمرانی کا ماڈل تیار کیا ہے اور اگر آم آدمی پارٹی کو یہاں سپورٹ ملا تو اس پر عمل درآمد کیا جائے گا اور مذکورہ وعدوں کو پورا کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.