ETV Bharat / city

DC Reviews PMGSY & R&B: ڈی سی اننت ناگ نے ترقیاتی کاموں کی میٹنگ کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jan 28, 2022, 10:46 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں آر اینڈ بی اور پی ایم جی ایس وائی محکموں کے کام کاج کا جائزہDC Reviews PMGSY & R&B Projects Meeting لیا۔ میٹنگ کے دوران مذکورہ ایجنسیوں کی جانب سے مختلف منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

dc-anantnag-reviews-pmgsy-and-r-and-b-projects
ڈی سی اننت ناگ نے ترقیاتی کاموں کی میٹنگ کا جائزہ لیا

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا DC Dr. Piyush Singla نے آج ڈاک بنگلو کھنہ بل میں آر اینڈ بی اور پی ایم جی ایس وائی محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران مذکورہ ایجنسیوں کی جانب سے مختلف منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض DC Reviews PMGSY & R&B Projects Meeting کیا گیا۔

ڈی سی اننت ناگ نے ترقیاتی کاموں کی میٹنگ کا جائزہ لیا
آر اینڈ بی کے سپرنٹنڈنگ انجینئر نے اس موقع پر جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ نے 185 پروجیکٹس کا کام مکمل کیا ہے اور دیگر 43 منصوبوں کو دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے مختلف اسکیموں کے تحت 86 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔

ڈی سی نے مختلف اہم کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پروجیکٹس کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔


انہوں نے سال بھر کیے گئے میکاڈمائزیشن عمل کے لئے محکمہ کی سراہنا کی۔

ڈی سی نے کھنہ بل پُل کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور محکمے کو ترجیحی بنیادوں پر کام مکمل کرنے پر زور دیا۔

پی ایم جی ایس وائی ڈپارٹمنٹ کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ 79 کلومیٹر سے زیادہ پی ایم جی ایس وائی کے دائرہ میں لایا گیا ہے اور مزید 31 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔


مزید پڑھیں:Lockdown in Anantnag: اننت ناگ میں دوپہر سے ویکنڈ لاک ڈاؤن کا نفاذ


میٹنگ میں سی پی او، ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی اننت ناگ، آر اینڈ بی قاضی گنڈ، ایگزیکٹیو انجینئر پی آئی یو اننت ناگ اور پی ایم جی ایس وائی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.