ETV Bharat / business

Indian Telecom Companies Threaten to Stop Internet Services in Nepal:ٹاٹا اور ائرٹیل ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے نیپال میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر سکتے ہیں

author img

By

Published : Mar 27, 2022, 8:41 AM IST

ائرٹیل
ائرٹیل

انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن آف نیپال (اسپان) کے صدر سدھیر پرجولی نے بتایاکہ "حکومت نے غیر ملکی کرنسی کے لیے سفارش نہیں کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستانی اپ اسٹریم فراہم کنندگان کو ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی ہے۔‘‘Indian Companies Tata and Airtel Warn to Stop Bandwidth to Nepal

ہندوستانی ٹیلی کام کمپنیوں ٹاٹا اور ائرٹیل نے نیپال میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو خط لکھ کر خبردار کیا ہے کہ پانچ ماہ سے عدم ادائیگی کی وجہ سے نیپال کو دی جانے والی انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی جائیں گی۔یہ صورتحال نیپال کی حکومت کی کرنسی ایکسچینج کی خدمات فراہم کرنے میں ناکامی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن آف نیپال (اسپان) کے صدر سدھیر پرجولی نے بتایاکہ "حکومت نے غیر ملکی کرنسی کے لیے سفارش نہیں کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستانی اپ اسٹریم فراہم کنندگان کو ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی ہے۔‘‘

Indian Companies Tata and Airtel Warn to Stop Bandwidth to Nepal

مزید پڑھیں:ائرٹیل کو 23045 کروڑ روپے کا نقصان

انہوں نے بتایاکہ "اس کے نتیجے میں ہمیں انتباہی خطوط مل رہے ہیں کہ اگر ہم نے جلد ادائیگی نہیں کی تو کمپنیاں نیپال کو بینڈ وڈتھ بھیجنا بند کر دیں گی۔ اگر حکومت نے کارروائی نہیں کی تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔"نیپالی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو ان کے واجبات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈالر میں ادائیگی کی سفارش نہیں کی ہے جس کی وجہ سے ہندوستانی کمپنیاں ٹاٹا اور ایئرٹیل کو گزشتہ پانچ ماہ سے ان کی واجبات ادا نہیں کئے گئے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.