ETV Bharat / bharat

Accidental Firing Of Missile Into Pakistan بھارتی فضائیہ کے تین افسر پاکستان کی جانب میزائل چلانے پر برطرف

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 7:45 PM IST

Updated : Aug 23, 2022, 7:55 PM IST

بھارتی حکومت نے منگل کو کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کے تین افسران کو اس سال کے شروع میں برہموس میزائل کے حادثاتی طور پر پاکستان پر فائر کرنے کے الزام میں برطرف Three Indian Air Force Officers Sacked کر دیا گیا ہے۔

Accidental Firing Of Missile Into Pakistan
بھارتی فضائیہ کے تین افسر پاکستان کی جانب میزائل چلانے پر برطرف

نو مارچ کو پاکستان کے حدود میں حادثاتی طور پر بھارتی میزائیل کے گرنے کے معاملے Accidental Firing Of Missile Into Pakistan میں بھارتی حکومت نے فضائیہ کے تین افسران کو برطرف کر دیا ہے۔ پاکستان نے میزائل چلنے کے واقعے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے بھارتی حکام کو حقائق واضح کرنے کی صلاح دی تھی۔

فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ براہموس میزائل حادثاتی BrahMos Accidental Firing طور پر 09 مارچ 2022 کو داغا گیا تھا۔ ایک کورٹ آف انکوائری (سی او آئی )، جو اس واقعے کی ذمہ داری طے کرنے سمیت کیس کے حقائق کو قائم کرنے کے لیے قائم کی گئی تھی، نے پایا کہ معیاری آپریٹنگ پروسیجرز یا ایس او پیز سے انحراف میزائل کو حادثاتی طور پر فائر کرنے کا باعث بنا۔ ان تین افسران کو بنیادی طور پر اس واقعے کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ان کی خدمات کو فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ 23 اگست 22 کو افسران کو برطرفی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔Accidental Firing Of Missile Into Pakistan

واضح رہے کہ مارچ کے اوائل میں ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے ایک علاقے میں میزائل غلطی سے داغا گیا تھا، اس واقعہ کو وزارت دفاع نے "انتہائی افسوسناک" قرار دیا تھا اور اسکے لئے "تکنیکی خرابی" کو ایک وجہ بتایا تھا۔ وزیر دفاع راج سنگھ نے راجیہ سبھا میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔ اس کی اعلیٰ سطحی جانچ چل رہی ہے۔Accidental Firing Of Missile Into Pakistan

یہ بھی پڑھیں: Defence Minister in RS: پاکستان میں گرے میزائل کی اعلیٰ سطحی جانچ چل رہی ہے

وہیں پاکستان کے مطابق، میزائل نے زمین پر گرنے سے قبل 40,000 فٹ کی بلندی پر اور آواز کی رفتار سے تین گنا زیادہ ان کی فضائی حدود میں 100 کلومیٹر سے زیادہ پرواز کی۔ میزائل پر کوئی وار ہیڈ نہیں تھا اس لیے اس نے دھماکہ نہیں ہوا۔ ملک کے دفتر خارجہ نے کہا کہ اس نے اپنی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی پر احتجاج کرنے کے لیے اسلام آباد میں ہندوستان کے ناظم الامور کو طلب کیا تھا۔ پاکستان نے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، جس کا کہنا تھا کہ اس سے مسافروں کی پروازوں اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔پاکستان نے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ 'اس طرح کی غفلت کے ناخوشگوار نتائج کو ذہن میں رکھے اور مستقبل میں ایسی خلاف ورزیوں کے دوبارہ ہونے سے بچنے کے لیے موثر اقدامات کرے'۔Accidental Firing Of Missile Into Pakistan

واضح رہے کہ ہریانہ کے انبالہ فضائیہ اڈے Indian Air Force base in Ambala سے براہموس میزائل حادثاتی طور پر 09 مارچ 2022 کو داغا گیا تھا۔ یہ میزائل پاکستان کے علاقے میاں چنوں Mian Channu area of Pakistan میں گرا تھا۔Accidental Firing Of Missile Into Pakistan

Last Updated : Aug 23, 2022, 7:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.