ETV Bharat / bharat

No More Two Finger Test to Confirm Rape جنسی زیادتی کی متاثرہ کے ٹو فِنگر ٹیسٹ پر روک لگائی

author img

By

Published : Oct 31, 2022, 7:51 PM IST

سپریم کورٹ نے جنسی زیادتی معاملے کی جانچ کے دوران 'ٹو فنگر ٹیسٹ' کرائے جانے کو غیر سائنسی، پدرانہ، صنفی امتیاز اور متاثرہ کو دوبارہ اذیت پہنچانے والا قرار دیتے ہوئے اس طریقہ کار پر فوری طور پر روک لگانے کا حکم دیا ہے۔ Supreme Court Banned Tow Finger Test

سپریم کورٹ نے عصمت دری کی متاثرہ کے ’ٹو فنگر ٹیسٹ‘ پر روک لگا ئی
سپریم کورٹ نے عصمت دری کی متاثرہ کے ’ٹو فنگر ٹیسٹ‘ پر روک لگا ئی

دہلی: سُپریم کورٹ کے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور ہیما کوہلی کی بینچ نے مرکزی حکومت کو جنسی زیادتی معاملے میں متاثرہ کے 'ٹو فنگر ٹیسٹ' پر فوری روک لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے جانچ کرنے والے کو قصوروار ٹھہرایا جائے گا۔ Supreme Court Judgement On Two Finger Test۔ عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ جنسی زیادتی متاثرین کا 'ٹو فنگر ٹیسٹ' نہ کروایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے تمام ریاستوں کے پولیس سربراہوں کو اپنے حکم کی کاپی بھیجنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ Two Finger Test Banned by Apex Court

سُپریم کورٹ نے یہ حکم تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے دیا ہے۔ تلنگانہ کی ایک کورٹ نے ریپ کے مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی لیکن ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے بعد مجرموں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے پیر کو تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی طرف سے مجرموں کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کو قانونی قرار دیا۔

سپریم کورٹ نے اس کیس کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹو فنگر ٹیسٹ‘ کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے۔ تفتیش کا یہ عمل ایک غلط عقیدہ پر مبنی ہے، جو متاثرہ کو دوبارہ اذیت دیتا ہے۔ عدالت عظمیٰ بار بار تحقیقات کا ایسا طریقہ اختیار کرنے کی حوصلہ شکنی کرتی رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Modi to Visit Morbi وزیر اعظم نریندر مودی کل موربی جائیں گے

جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ’ٹو فنگر ٹیسٹ‘ کا چلن آج بھی جاری ہے۔ بینچ نے یہ بھی کہا کہ اس عدالت نے جنسی زیادتی کے معاملات میں ’ٹو فنگر ٹیسٹ‘ کے عمل کی بار بار مذمت کی ہے اور اس کی حوصلہ شکنی کی ہے سپریم کورٹ نےحکم دیتے ہوئے کہا کہ نام نہاد ٹیسٹ کے لئے کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے۔ اس سے خواتین کو بار بار تکلیف ہوتی ہے۔ ’ٹو فنگر ٹیسٹ‘ نہیں کیا جانا چاہیے۔ یہ غلط عقیدے پر مبنی ہے کہ ایک جنسی طور پر فعال خاتون کی جنسی زیادتی نہیں کی جا سکتی۔ سچائی سے آگے کچھ نہیں ہو سکتا۔Supreme Court Judgement On Two Finger Test

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.